وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آج 30واں آئی بی صد سالہ خصوصی لیکچر دیں گے

نئی دہلی21دسمبر:رواں سال کا آئی بی صد سالہ خصوصی لیکچرمرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کل یہاں دیں گے۔یہ اس باوقارلیکچرسیریزکا30واں لیکچر ہوگا۔گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی نے آئی بی صد سالہ خصوصی لیکچر دیا تھا، جبکہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے سال 2015 میں یہ لیکچردیاتھا۔ ماضی میں پرنب مکھرجی اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سمیت بھارت کے صدور، لال کرشن اڈوانی، شیو راج پاٹل اور پی چدمبرم سمیت مرکزی وزرائے داخلہ نے یہ لیکچر دیئے ہیں۔بڑی تعداد میں ماہرین معاشیات ، سائنسدانوں، ماہرین تعلیم اور کارپوریٹ لیڈروں کو بھی یہ لیکچر دینے کا شرف حاصل ہوا ہے۔توقع ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آنے والے برسوں میں ، خصوصی طورپر بڑھتی شہر کاری ، ٹیکنالوجی ترقی میں غیر معمولی رفتار ، بنیاد پرستی کے چیلنج اور حساس لیکن موثر پولیسنگ کے ضرورت کے تناظر میں بھارت کی پولیسنگ سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔انٹلی جینس بیورو(آئی بی)نے 1987 میں اپنے قیام کے 100 سال پورے کیے تھے اور 1988 کو اپنا صد سالہ جشن منایا تھا۔23 دسمبر1887 کو سینٹرل اسپیشل برانچ کا قیام سیکریٹری آف اسٹیٹ فار انڈیا کے ذریعے لندن میں جاری کئے گئے احکامات کے تحت عمل میں آیا تھا۔ پھرسینٹرل اسپیشل برانچ کا نام بدل کر اسے کریمنل انٹلی جینس بیوروکانام دیاگیااورپھر اس کے بعد اس کانام انٹلی جینس بیورو یعنی (آئی بی) رکھا گیا۔1988 میں ملک کے مختلف حصوں میں منائے گئے ایک سالہ طویل صد سالہ جشن میں سیمینار اور ورکشاپ منعقد کیے گئے اور قومی سلامتی کے امور پر لیکچرز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ان میں آئی بی کے اہلکاروں نے عوامی لیڈران ، منتظمین، دانشوران اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران سے ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔ راجدھانی میں ایک ہفتہ طویل جشن کے ساتھ یہ صد سالہ جشن اختتام پذیر ہوا۔اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر شنکر دیال شرما نے22 دسمبر1988 کو‘‘دی ڈائنمکس ا?ف سیکورٹی انوائرنمنٹ’’ کے موضوع پر لیکچر دے کر اس تقریب کا اختتام کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *