
معصوموں کا قتل بند کرو، القدس کو آزاد کرو
امریکہ و اسرائیل کے صیہونی فیصلہ کے خلاف جمعیۃ علماء مالیگاؤں کا احتجاج
مالیگاؤں ۔۲۲؍دسمبر: (رحمانی زاہد بیباک) مالیگاؤں سمیت ملک بھر میں آج جمیعتہ علماء کے قومی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا سید محمود مدنی کی ہدایت پر امریکہ و اسرائیل کے فیصلے کے خلاف احتجاجی دھرنا و یوم دعا منایا گیا مالیگاؤں شہر میں جمیعتہ علماء کے زیر اہتمام شہیدوں کی یاد گار قدوائی روڈ پر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین انبیاء کرام علیہم السلام کی سر زمین ہے یہاں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی و قلبی لگاؤ ہے امریکہ و اسرائیل کی سازش ہے کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو مسمار کر صہیونی کاز میں کامیاب ہوجائیں لیکن مالیگاؤں سمیت ہندوستان و دنیا بھر کے مسلمان یہودیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے یہاں مسلمانوں نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں لئے اپنی ناراضگی و امریکہ اور اسرائیل کی مذمت کی تختیوں پر تحریر کیا گیا تھا کہ امریکہ و اسرائیل معصوموں کے قاتل ہیں القدس کو آزاد کرو، القدس کے تقدس کی پامالی اور مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا گیا ہے یہاں جمیعتہ علماء کے بینر تلے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں کل جماعتی تنظیم و مولانا آزاد ریسرچ سینٹر کے مولانا عبدالحمید ازہر، جماعت اسلامی کے فیروز اعظمی ، فلسطین بچاؤ کمیٹی کے بلند اقبال، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے میئر شیخ رشید، شفیق رانا سمیت دیگر تنظیموں نے اپنی شرکت درج کر حمایت دیا اس احتجاج میں جمیعتہ علماء محمود مدنی مالیگاؤں کے سرکردہ افراد میں قاری اخلاق احمد، عبدالحمید جمالی، حافظ انیس اظہر وغیرہ شریک رہیں قبل اسکے جمیعتہ علماء کی اپیل پر شہر کی مساجد میں یوم دعا کا اہتمام کیا گیا ۔