ایک ایک کرکے سامنےآرہاہے بی جے پی کا جھوٹ:راہل

نئی دہلی،22دسمبر(یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی بنیاد ‘جھوٹ’ پر ہے اور 2جی معاملہ سمیت اسکے سبھی جھوٹ ایک ایک کرکے سامنے آرہے ہیں ۔
مسٹرگاندھی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے کہا کہ بی جےپی کا مودی ماڈل پوری طرح ‘جھوٹا ‘ثابت ہوچکا ہے ۔بی جےپی نے کسانوں کو مناسب قیمت دلانے کی بات کی تھی ، وہ بھی جھوٹ ثابت ہوئی ۔نوٹ بندی اور ‘گبرسنگھ ٹیکس'(جی ایس ٹی )کے بارے میں بھی جھوٹ کہاگیا۔
انھوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ بی جے پی صدر کے بیٹے کا 50ہزار روپئے کا کاروبار تین ماہ میں 80کروڑ روپئے کا ہوجاتاہے ۔رفائل جنگی طیارہ سودہ بدل دیاجاتاہے اور ایک صنعت کار کو دے دیاجاتاہے جس پر بینکوں کے کروڑوں روپئے بقایا ہیں ۔کانگریس صدر نے کہا کہ انھوں نے وزیر اعظم سے اس سودے کے تعلق سے تین سوال پوچھے تھے جن میں سے ایک کا بھی انھوں نے جواب نہیں دیا ہے ۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ 2جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ کے معاملہ میں سچائی سامنے آگئی ہے اور کانگریس کے بات سچ ثابت ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *