
حج درخواستیں قبول کیے جانے کا عمل مکمل
نئی حج پالیسی کے سبب عازمین حج میں ناراضگی
ممبئی ۔۲۲؍دسمبر: (نمائندہ خصوصی ) ممبئی حج کمیٹی آف انڈیاکو تین لاکھ اکتالیس ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہے آج حج فارم پرکرنے کی آخری تاریخ تھی جس میں توسیع نہیں کی گئی آن لائن اوربراہ راست حج فارم وصول کرنے کا عمل آج شام پانچ بجے تک اختتام کو پہنچ گیا اس میں بغیر محرم حج پر جانے والی بارہ سو اٹھائیس خواتین کی درخواستیں بھی موصول ہوئی ہے اس میں بیشترکا تعلق صوبہ کیرالہ سے ہے ۔ اس کی تصدیق یہاں حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر مقصود علی خان نے کی ہے انہوں نے فارم پر کرنےکی تاریخ میں توسیع سے صاف انکار کیا اور کہا کہ اس سے قبل ایک مرتبہ تاریخ میں توسیع کی گئی تھی امسال نئی حج پالیسی کی وجہ سے درخواستیں مایوس کن رہی ہے کیونکہ حج مہنگا ہوا ہے کئی امبارکیشن سے حجاج کرام کو اضافی چارج ادا کرنا ہوگا امسال آن لائن درخواستیں زائد موصول ہوئی ہے جبکہ حج کمیٹی کے دفتر کو فارم پر کرکے بھی براہ راست درخواستیں ارسال ہوئی ہے امسال سفرحج کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام کو یہاں پریشانی کاسامنا نہ ہو ۔ ایک لاکھ تیس ہزار حج کا کوٹہ ہے لیکن امسال درخواست میں کمی آئی ہے اب ان پر ہی قرعہ اندازی کی جائے گی اورستر سال کےضعیفوں کو قرعہ اندازی سے مستثنی رکھا گیاہے ۔