Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

فلیٹ خریداروں کایوگی مودی کی آمد پرزوراحتجاج کافیصلہ

by | Dec 23, 2017

نوئیڈا23دسمبر:وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ25 دسمبر کو میجنٹا میٹرولائن کاافتتاح کرنے آ رہے ہیں۔دریں اثنا فلیٹ خریدار ان کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔لپی ایم مودی اور سی ایم یوگی کے نوئیڈاآمدسے فلیٹ خریدار انتہائی خفا ہیں۔دراصل بی جے پی نے مرکز اور یوپی میں حکومت بننے سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ خریداروں کو فلیٹ وقت نہیں دینے والے بلڈر کے خلاف کاروائی ہوگی اور لوگوں کو گھر دلائے جائیں گے، لیکن حکومت بننے کے بعد اب تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔اس معاملے میں، مودی اور یوگی سرکار کا رویہ صحیح نہیں ہے ۔فلیٹ خریداروں نے پوسٹر جاری کر دیا ہے، جس میں 25 دسمبر کو 11 بجے سے نوئیڈا کے سیکٹر -16 میں احتجاج کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ ان میں سے اکثر امراالی اورجے پی بلڈرسے ہیں۔اس کے لیے، گھر کے خریداروں نے اپنی مہم شروع کردی ہے، جہاں خریدارٹویٹس کے ذریعے شامل کیے جا رہے ہیں۔زیادہ تر خریدار اس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ سات سے آٹھ سال تک انتظار کرنے کے بعد بھی ان کوگھرنہیں ملا۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...