نئی دہلی، 23 دسمبر (یو این آئی) ہندستان اور روس نے آج یہاں اپنی بین حکومتی ملاقات میں سائنس، اقتصادیات، تجارت اور ثقافت میں تعاون کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا ۔
ہند روس بین حکومتی کمیشن برائے تجارت معیشت ، سائنسی، تکنالوجیائی اور ثقافتی تعاون کی اس میٹنگ کی مشترکی صدارت امور خارجہ کی وزیر سشما سوراج اور دور ے پر آئے روسی نائب وزیراعظم دمیتری روگوزن نے کی۔
فریقین نے تعاون کے ان نئے شعبوں پر بھی بات کی جن سے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو تقویت مل سکتی ہے۔
اس ملاقات سے پہلے وزارت امور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ ہماری خصوصی اور مراعاتی اسٹریٹجک ساجھیداری کو مزید ہمہ گیر بناتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہند روس بین الاقوامی کمیشن کے لئے نائب روسی وزیراعظم دمیتری روگوزن کا خیرمقدم کیا۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...