نئی دہلی،23دسمبر (یو این آئی) اپوزیشن جماعتوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں کو عوام مخالف اور خاص طورپر کسان مخالف قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ ملک کی بہتری کے لئے مودی حکومت کے خلاف متحد ہوکر کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
ساق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کی 115ویں سالگرہ پر یہاں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنتادل (یو) کے باغی لیڈر شرد یادو، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتارام یچوری، کانگریس لیڈر آنند شرما اور سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے کہاکہ مودی حکومت نے ملک کے عوام سے جو وعدے کئے تھے اور کسانوں کو جو یقین دلایا تھا ، وہ انہیں بھول گئی ہے۔ ان لیڈروں نے ایک آواز میں کہا کہ ملک کے مفاد کے لئے بی جے پی کے خلاف تمام کو متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شرد یادو نے کہا کہ حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کی و جہ سے ملک کے مختلف حصوں میں کسان مسلسل خودکشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چودھری چرن سنگھ کہتے تھے کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک مجموعی طورپر خوشحال ہوگا لیکن مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کی خودکشی کا سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ نوٹوں کی منسوخی نے کسانوں کو تباہ کیا ہے اور ملک کے نوجوانوں کے سامنے بے روزگاری کا بہت بڑا بحران پیدا کیا ہے۔ مسٹر یادو نے کہاکہ سابق وزیراعظم ذات پات کے خلاف تھے اور سب کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے کسان جماعت تیار کی ہے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...