ہماری پریشانی سمجھنے کے لیے ایک دن ہماری طرح جی کر دیکھیں
نئی دہلی 24 دسمبر: راجستھان میںمعیاری تنخواہ اور ترقی عہدہ کی مانگ کو لے کر مظاہرہ کر رہے ڈاکٹروں کی حمایت کرتے ہوئے ایمس کے ڈاکٹروںنے نریندر مودی سے ان کی تکلیف سمجھنے کے لئے فقط ایک دن ان کے جیسے زندگی جینے کی درخواست کی ہے ۔ایمس ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے کل مودی کو خط لکھ کر سرکاری اسپتالوں میں خراب بنیادی ڈھانچے اور ہنگامی حالت میں مریض کے رشتہ داروں کی طرف سے غلط زبان استعمال کرنے کی وجہ سے ڈاکٹروں کو ہور ہی ذہنی تناؤ اور تکلیف سمجھنے کی اپیل کی ہے۔ ایمس ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر بھٹی نے خط میں لکھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس آپ جیسا فعال وزیر اعظم ہے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن ایمس آپ سے درخواست کرتا ہے کہ آپ سفید ایپرین پہن کر سرکاری ڈاکٹر کی طرح ایک دن اپنا وقت گذار کر دیکھیں تاکہ آپ کو معلوم ہوسکے کہ ہم کس قدر تکلیف اور ذہنی کوفت کی شدید صورتحال سے دوچار ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کی طرح آپ کا ایک دن گذار دینا نظام صحت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور آپ کا یہ قدم طبی پیشے میں اعتماد بحال کرے گا۔راجستھان حکومت کی طرف سے ضروری خدمات بحالی ایکٹ کو تین ماہ کے لئے لاگو کر کے ریاست کے کئی ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے بعدراجستھان ان سروس ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ان کے مطالبات کی حمایت میںبے میعادی ہڑتال کرنے کو کہا ہے۔ خط میں کہاگیاہے کہ راجستھان کے ڈاکٹر 16 دسمبر سے ہڑتال پر ہیں۔ انہیں ہڑتال کی خواہش نہیںہے ؛ بلکہ مجبوری ہے، کیونکہ ریاستی حکومت نے86 ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ ان کے مطالبات کو پہلے راجستھان حکومت نے مان لیا تھا لیکن وہ ان کوپوراکرنے سے اب انکار کر ر رہی ہیں ، اس صورتحال میں محنت کش اور پیشہ ور ڈاکٹروں میں غیر یقینی اور اشتعا ل ہے ؛ لہٰذا براہِ کرم راجستھان حکومت کو اپنا وعدہ پورا کرنے کی ہدایت دیں اور ڈاکٹروں پر ہورہے ظلم کو روکیں۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...