نئی دہلی،24؍دسمبر:بلندوبانگ دعووں کے ساتھ سرکارمیں آئی بی جے پی کی حکومت میں بھی ملک کے چار کروڑ سے زیادہ کنبے بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہو کر اندھیرے میں رہنے پرمجبور ہیں اور ان میں سے ایک چوتھائی سے زیادہ صرف اتر پردیش میں ہیں۔بجلی کی وزارت کی جانب سے دی گئیں تازہ معلومات کے مطابق سات دسمبر2017 تک چارکروڑپانچ لاکھ74ہزار727 گھروں تک بجلی نہیں پہنچی ہے۔ان میں سے ایک کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار 929 خاندان اترپردیش میں ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...