کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے لئے الرٹ

نئی دہلی، 24دسمبر (یو این آئی) وزارت داخلہ نے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی کو روکنے کیلئے قومی سطح پر مشورہ جاری کیا ہے اور تمام ریاستی حکومتوں کو الرٹ رہنے کے لئے کہا ہے۔
وزارت داخلہ نے ریاستی حکومتوں کو یہ یقینی بنانے کے لئے کہا ہے کہ ان تقریبات کے دوران کوئی گڑبڑی نہیں ہونی چاہئے اور اس کے لئے مناسب سیکورٹی انتظامات کئے جانے چاہئیں۔ مرکز نے بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر چوکس رہنے کے ساتھ ساتھ امن و قانون کو مضبوط بنانے کے لئے کہا ہے ۔
مشورہ میں عوامی مقامات ، کلیساؤں، مندروں، ریلوے اسٹیشنوں ، بس اڈوں اور ہوائی اڈوں پر فاضل سیکورٹی دستہ تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں کی سرحدوں پر گہری نگاہ رکھنے کی صلاح دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *