ممبئی شہر میں جلوس غوثیہ کے پیش نظر الرٹ

تھرٹی فرسٹ اور جلوس غوثیہ کے ایک ساتھ آنے سے ممبئی پولیس کو تین دنوں تک بندوبست کرنا ہوگا , مسلم نوجوانوں سے قانون کی پاسداری کر نے کی اپیل : دیوین بھارتی
ممبئی۔۲۶؍دسمبر: ممبئی شہر میں تھرٹی فرسٹ سے قبل جلوس غوثیہ کے پیش نظر ممبئی شہر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور شاہراہ جلوس پر سخت حفاظتی انتظامات کر نے کا بھی ممبئی پولیس نے دعوی کیا ہے ۔ ممبئی میں جلوس غوثیہ کے پیش نظر تمام مسلم اکثریتی علاقوں میں تیاریاں عروج پر ہیں غوث اعظم دستگیررحمتہ اللہ علیہ کے جلوس میں امسال بیت المقدس اور تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی جھلک نظر آئے گی کیونکہ علماء اہلسنت نے جلوس غوثیہ کو بیت المقدس سے منسوب کر نے کا بھی فیصلہ کیا ہے اس میں بیت المقدس کی بازیابی کے لئے بھی خصوصی دعا کی جائیگی ۔
سنی جمعیۃ العلماء کا جلوس غوثیہ کا یہ روایتی جلوس ممبئی کی مدنپورہ ہری مسجد سے نکلتے ہوئے مسلم اکثریتی علاقوں اور شاہراہوں سے گشت کرتا ہوا یہاں مستان تالاب پر دعا پر اختتام پذیر ہوگا اس جلوس غوثیہ میں عاشقان غوث اعظم اور شرکاء سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ دل آزار نعروں سے گریز کر تے ہوئے نعت و منقبت پڑھتے ہوئے جلوس غوثیہ میں شامل ہو کر اپنی عقیدت و محبت کا ثبوت ہو ۔ غوث اعظم دستگیر رحمتہ اللہ علیہ کی نسبت سے نعرے لگائیں دل آزار نعروں سمیت دیگر خرافات سے مسلم نوجوان اجنتاب کریں ۔
سنی جمعیۃ العلماء اور جلوس غوثیہ کے روح رواں مولانا مقصود علی خان نے بتایاکہ ممبئی شہر میں یہ انتہائی قدیم جلوس غوثیہ ہے اور خالص مذہبی جلوس کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس جلوس غوثیہ کی صدارت اور رہبری علماء و اکابرین ہی فرماتے ہیں ۔ امسال جلوس کی رہنمائی حضرت مولانا کوثر ربانی , مولانا عبدالقادر علوی فرمائیں گے ساتھ ہی علماء و اکابرین و شرکاء کی بڑی تعداد شامل رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جلوس غوثیہ میں غیر شرعی عمل سے گریز کرنے کی مسلم نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے چونکہ اس جلوس کی ایک مذہبی حیثیت ہے اس لئے اس میں دل آزار نعروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلوس اپنی روایتی شاہراہوں ناگپاڑہ , مدنپورہ , بھنڈی بازار و اطراف کے علاقوں سے گشت کرتا ہوا دعا مستان تالاب پر دعا پر اختتام پذیر ہوگا ۔ عاشقان غوث اعظم دستگیر سے گزارش ہے کہ وہ بعد نماز ظہر ہی جلوس گاہ میں شریف لائیں تاکہ وقت مقرر ہ پر جلوس غوثیہ نکالا جاسکے ۔ مولانا مقصود علی خان نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس غوثیہ میں بھائی چارگی اور امن وامان کا خاص خیال رکھیں ایسے عمل سے گریزکریں جس سے اسلام اور مسلمانوں کی شبیہ خراب ہونے کا اندیشہ ہے انہوں نے مزید فرمایا کہ امسال کا جلوس غوثیہ اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ اس جلوس غوثیہ میں تحفظ بیت المقدس اور تحفظ ختم نبوت کی جھلکیاں صاف نظر آئے گی اور بیت المقدس کی بازیابی کیلئے علماء کرام خصوصی دعا بھی فرمائیں گے ۔ امریکہ کو جس طرح سے دیگر ممالک نے تنہا کردیا اس کے شانہ بشانہ ہندوستان بھی کھڑا تھا ہم ہندوستان کے اس عمل کی تائید و حمایت کرتے ہیں کیونکہ ہندوستان ہمیشہ سے ہی فلسطین نواز ہی رہا ہے اس لئے اس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم اس گھڑی میں بھی فلسطین کے ساتھ ہے ۔
جوائنٹ پولیس کمشرن نظم و نسق دیوین بھارتی نے بتایا کہ 30 دسمبر کو جلوس غوثیہ کے پیش نظر تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں مقامی پولیس اسٹیشنوں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ جلوس غوثیہ میں سخت بندوبست تعینات کریں ساتھ ہی جلوس کی شاہراہوں پر بھی پولیس کا پہرہ رہے گا شرکاء جلوس سے ممبئی کے جوائنٹ پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس غوثیہ میں نظم و نسق کا خاص خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ جلوس میں ٹریبل سیٹ اور بغیر ہیلمنٹ شریک ہونے والے شرکاء اور قانون شکنی کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جلوس کے شاہراہوں پر سے رکاوٹیں اور دیگر چیزیں ہٹانے کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ ٹریفک نہ ہو اس کا بھی پولیس خاص خیال رکھیں گی ۔ دیوین بھارتی نے کہا کہ تھرٹی فرسٹ سے قبل 30 دسمبر کو جلوس غوثیہ ہونے کے سبب جلوس کا مسلسل بندوبست تین دنوں تک رہے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *