سینسیکس ہوا 34 ہزاری

ممبئی، 26 دسمبر (یواین آئی) بی ایس ای کا سنسیکس آج پہلی بار 34 ہزار پوائنٹس کے پار پہنچ گیا۔
مستحکم سرمایہ کاری کے درمیان سینسیکس 40.46 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 33،980.76 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں ہی یہ 34،005.37 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ حالانکہ خبریں لکھے جانے تک یہ 34 ہزار سے ایک بار نیچے اتر گیا تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 19.30 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 10،512.30 پوائنٹس پر کھلا اور 10،515.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا. دوپہر تک نفتٹی بھی 10،500 پوائنٹس سے نیچے آ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *