‘غریبوں کو اب مفت بجلی کنکشن کیلئے بی پی ایل کارڈ ضروری نہیں

متھرا، 26 دسمبر (یو این آئی) اتر پردیش کی حکومت اب ان غریبوں کو بھی مفت میں بجلی کنکشن دے گی جن کے گھروں پر چھت نہیں ہے اور وہ بی پی ایل کارڈ ہولڈر بھی نہیں ہیں۔
ریاست کے وزیر توانائی سری کانت شرما نے کل دیر رات صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ مفت بجلی کنکشن کے لئے اب بی پی ایل کارڈ ہولڈر ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ اب ان لوگوں کو بھی یہ سہولت دستیاب کرائی جائے گی جن کے پاس اس طرح کے کا راشن کارڈ نہیں ہیں اورجن کے گھروں پر چھت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کنکشن ابھی تک دس ہزار میں ملتے تھے حکومت ایسے لوگوں کو 550 روپے میں کنکشن دے گی۔ گاؤں کے لوگوں کو اس کے لئے صرف 50 روپے پہلے دینے ہوں گے اس کے بعد انہیں 50 روپے کی دس قسطیں دینی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ پر متھرا کے دو گاؤں – لوهبن اور گوسنا میں حکومت کی طرف سے بجلی کاری کی گئی ہے۔ حکومت اگلے سال تک ایک کروڑ 60 لاکھ ایسے گھروں میں بجلی کا کنکشن اپنی طرف سے دے گی جن میں روشنی نہیں ہیں کیونکہ یوگی حکومت کا نعرہ ہے کہ روشنی ہے تو ترقی ہے۔
توانائی کے وزیر نے کہا کہ ‘سوبھاگیہ یوجنا’ کے تحت وزیر اعظم مسٹر مودی نے چار کروڑ گھروں میں روشنی دینے کا ہدف رکھا تھا۔ پاور کارپوریشن 25 لاکھ گھروں میں روشنی پہنچا چکا ہے۔ اگلے سال دسمبر تک ایک کروڑ 60 لاکھ گھروں میں روشنی پہنچانے کا ہدف ہے۔
مہنگی بجلی کی فراہمی کی وجہ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ فی الحال صارفین تک بجلی پہنچانے کی قیمت چھ روپے 74 پیسے آ رہی ہے۔ 2005 کی ایک قومی پالیسی کے تحت 50 فیصد میں غریبوں کو بجلی دینا طے کیا گیا تھا. ان کاشعبہ عام صارفین یعنی 100 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والوں سے تین روپے فی یونٹ کی شرح سے لے رہا ہے باقی تین روپے 74 پیسے کا خرچ حکومت برداشت کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسان کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی سمت میں ہی اسے آب پاشی کے لئے سستی بجلی دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت 2022 تک دس لاکھ کسانوں کے پانچ ہارس پاور اور ساڑھے سات ہارس پاور کے پمپ سیٹ بدلے جائیں گے۔ان میں سمرسبل اور کپلنگ سیٹ پر شامل ہیں۔ نئے سیٹ کی قیمت 40 ہزار آتی ہے، لیکن نیا پمپ سیٹ کسانوں کو مفت دیا جائے گا۔ نئے پمپ سیٹ لگانے سے کسانوں کے بل میں 35 فیصد کی بچت بھی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *