
گجرات کی بھابھی کو بھی انصاف ملنا چاہئے: اویسی
نئی دہلی۔ ۲۸؍دسمبر: پارلیمنٹ میں بحث کے دوران آج ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی نے طلاق ثلاثہ بل کی پرزورمخالفت کی اور کہا کہ اگر بل منظور ہوا تو مسلم خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہو گی۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ملک میں 20لاکھ ایسی خواتین ہیں، جنہیں ان کے شوہروں نے چھوڑ دیا ہے اور وہ مسلمان نہیں ہیں۔ان کے لئے قوانین کی ضرورت ہے،ان میں گجرات میں ہماری ’’بھابھی‘‘(بغیر نام لئے اویسی کا اشارہ وزیر اعظم مودی کی بیوی کی طرف تھا)بھی ہے،انہیں بھی انصاف ملنا چاہئے،یہ حکومت ایسا نہیں کر رہی ہے۔