پہلی بار یوم جمہوریہ پر 10 مہمان خصوصی ہوں گے :مودی

نئی دہلی 31 دسمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 2018 کا یوم جمہوریہ یادگار ہوگا کیونکہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار اس یوم جمہوریہ کی تقریب میں ایک نہیں بلکہ تمام دس آسیان ممالک کے رہنما مہمان خصوصی ہوں گے۔
مسٹر مودی نے ریڈیو سے آج نشر ‘من کی بات’ پروگرام میں ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ ملک کے لئے ایک تاریخی تہوار ہے لیکن 26 جنوری 2018 کا دن خاص طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس بار اس تقریب میں آسیان ممالک کے تمام 10 رہنما مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان آئیں گے۔ ایسا ہندوستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017 ہندوستان اور آسیان کے ممالک دونوں کے لئے خاص رہا ہے۔ آسیان نے 2017 میں اپنے 50 سال پورے کئے اور اسی سال آسیان کے ساتھ ہندوستان کی شراکت کے 25 سال بھی پورے ہوئے ہیں۔ یوم جمہوریہ پر دنیا کے 10 ممالک کے ان عظیم رہنماؤں کا ایک ساتھ شريک ہونا تمام ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *