زرعی مقصد کے لئے 24گھنٹے بجلی کی سپلائی کا آغاز
حیدرآباد31دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ حکومت نے نئے سال کے تحفہ کے طور پر کسانوں کیلئے 31دسمبر کی نصف شب سے 24×7 مفت بجلی کی سپلائی شروع کردی ہے۔
اس طرح تلنگانہ جو ریاست کا درجہ حاصل کرنے کے فوری بعد شدید بجلی کے بحران سے دوچار تھی ، نے گزشتہ تین برسوں میں اس پر کامیابی کے ساتھ قابو پایاہے۔
تلنگانہ بجلی کے شعبہ میں یہ اعزاز حاصل کر نے والی پہلی ریاست ہے تاکہ کسانوں کی یہ طلب ختم کی جاسکے۔حکومت اپنی اس مساعی کے ذریعہ سنہرے تلنگانہ کے حصول کیلئے بلارکاوٹ معیاری وواجبی مفت بجلی کی سپلائی کے ذریعہ ترقی کو تیزرفتار بنارہی ہے۔
تلنگانہ کی تشکیل کے وقت ریاست میں بجلی کا بڑا بحران تھا۔ صنعتوں کو 2 دن پاور ہالی ڈے دیا جاتا تھا۔ تمام زمروں کے صارفین کو 6 تا 8 گھنٹے بجلی کی کٹوتی ہوتی تھی اور کسانوں کو مشکل سے 6 گھنٹے بجلی سپلائی کی جاتی تھی تاہم وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کی ہدایت اور رہنمائی میں بجلی کے شعبہ نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اس طرح نئی ریاست نے بہت ہی کم عرصہ میں اندھیروں سے نکل کر اجالوں کے دور میں قدم رکھا ہے۔
فی کس بجلی کی کھپت کا قومی نشانہ 1200 یونٹ ہے۔ تلنگانہ نے فی کس بجلی کھپت کے قومی نشانہ کو عبور کرلیا ہے اور یہ 1505 یونٹس پر پہنچ گیا ہے۔ ساتھ ہی یادادری الٹرا میگا پاور پلانٹ 4000 میگاواٹ کی جاری گنجائش کے ساتھ تیز رفتار بنیادوں پر TSGENCO کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے۔1080 میگاواٹ کے بھدرادری پلانٹ کا کام جاری ہے اور ڈسمبر 2018ء تک کارکرد ہوجائے گا۔800 میگاواٹ کا KTPS تھرمل پاؤر پروجیکٹ مارچ 2018ء کے اواخر تک شروع کرنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔تلنگانہ کی کوششوں کی وجہ سے PGCIL نے شمالی اور جنوبی گرڈس کے درمیانی برقی کے تبادلے کیلئے 765 کے وی ڈی سی لائن تنصیب کی ہے۔بجلی کی کمپنیوں TRANSCO’ GENCO اور DISCOMS میں16,000 نئی ملازمتیں پیدا کی گئیں۔ ایک ہی قدم سے ہزاروں ملازمین کو ترقی دی گئی۔حکومت کی جانب سے 24,000 آوٹ سورس ملازمین کو راست طورپر بہتر تنخواہوں کے ساتھ ملازمت دی گئی۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...