گلبرگہ4جنوری:مسلم پرسنل لاء میںمداخلت کے خلاف اور طلاق ثلاثہ کے ضمن میں اسلامی قانون میں مداخلت کی مودی حکومت کی کوششوںکے خلاف گلبرگہ مسلم یونٹی فرنٹ کے زیر اہتمام مسلم مرد و خواتین کی طرف سے بتاریخ 6جنوری بروز ہفتہ صبح 10بجے ایک احتجاج منظم کیا گیا ہے ۔ اس احتجاج میںخواتین ہفت گنبد کے قریب جمعکو احتجاجی ریالی نکالی ں گی اوراورمردحضرات مسلم چوک پر جمعہوتے ہوئے احتجاجی ریالی نکالیں گے ۔ احتجاجی ریالیاں شہر کے اہم علاقوںسنگ تراش واڑی، جگت سرکل، ین روڈ ، تماپوری سرکل سے ہوتیہوئے منی ودھان سودھا پہنچیں گی اور طلاق ثلاثہ بل واپس لینے کے پرزور مطالبہ پرمشتمل یادداشت ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی وساطت سے وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ کو روانؤہ کی جائے گی۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...