اور منموہن سے کچھ دیر بات
نئی دہلی،05؍جنوری- وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کئے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈروں سے جاکر ملاقات کی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ساتھ کچھ وقت تک بات چیت کی۔چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کی طرف سے اعلی ایوان کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی اپوزیشن ارکان کی گیلری تک گئے۔انہوں نے کئی اپوزیشن رہنماؤں سے ہاتھ ملایا ۔اس کے بعد وہ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کے پاس گئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔انہوں نے قریب ہی کھڑے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے کچھ وقت بات چیت بھی کی۔قابل ذکر ہے کہ سرمائی اجلاس شروع ہونے کے دوران کانگریس کے ارکان نے گجرات انتخابات کی تشہیر کے وقت وزیر اعظم مودی طرف منموہن کے خلاف کئے گئے مبینہ تبصرہ کو لے کر کافی ہنگامہ کیا تھا۔بعد میں ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے ایوان میں بیان دیا تھا کہ وزیر اعظم کے بیان میں سابق وزیر اعظم سمیت کسی بھی لیڈر کے محب وطن کو لے کر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا۔وزیر اعظم مودی نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ اور جناردن درویدی سے بھی ہاتھ ملا بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں کی مدت ختم ہونے پرانہیں آج ایوان میں الوداعی دی گئی۔انہوں نے ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین سے بھی ہاتھ ملا یا۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...