Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سگریٹ کے پیکٹ کے سلسلے میں مرکز کو عدالت کا نوٹس

by | Jan 5, 2018

اندور،5جنوری(یواین آئی)مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بینچ نے آج سگریٹ کے پیکٹ کے سلسلے میں ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی کو نوٹس جاری کیا۔یہ عرضی سگریٹ میں نکوٹین اور کاربن مونوآکسائڈ کی مقدار کو طے شدہ ضابطوں کے مطابق سگریٹ کے پیکٹ پر ظاہر نہ کئے جانے سے متعلق تھی۔اس پر سماعت کرتے ہوئےعدالت نے ہندوستانی حکومت کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزارت سمیت دس دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے۔عرضی گزار کی جانب سے عدالت میں پیروی کرنے والے وکیل انشومن شریواستو نے بتایا کہ جسٹس پرکاش کمار شریواستو اور جسٹس ویریندر سنگھ نے نوٹس جاری کرکے سبھی ذمہ داران سےچار ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔اندور کے رہنے والے عوامی عرضی گزار ہرش جھنجھنوالا کی جانب سے پیش کردہ عرضی میں کہا گیا تھا کہ ہندوستانی حکومت نے 2003 میں سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ2003کو نافذ کرکے سگریٹ کے پیکٹ پر سگریٹ میں پائے جانے والے نقصاندہ مواد ظاہر کرنےکے پابند اصول بنائے ہیں،جن کی کھلے علم خلاف ورزی ہورہی ہے۔عرضی پر آج سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ہندوستانی حکومت کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے سکریٹری ،صنعت اور تجارت کے وزارت کے سکریٹری،مدھیہ پردیش حکومت کے چیف سکریٹری اور اندور کلیکٹر سمیت ضابطو کی خلاف ورزی کرنے والی ہندوستان کی چار اہم سگریٹ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...