بھیما کوریگاؤں سانحہ کے بعد پرکاش امبیڈکر کا دہلی کے اخبار کو انٹرویو
نئی دہلی۔ ۵؍دسمبر: پرکاش امبیڈکر کا کہنا ہے کہ ہندوتووادی تنظیمیں جو ابھی تک مسلمانوں کو نشانہ بناتی تھیں وہ اب دلتوں کو شکار بنا رہی ہیں لیکن دلت اب بیدارہو چکے ہیں اور مزاحمت کی شدت کو کم نہیں ہونے دیں گے۔مہاراشٹر کے بھیما کورے گاؤں میں دلتوں پر ہوئے تشدد کے خلاف بڑے پیمانے پر کئے گئے احتجاجی مظاہروں کے بعد بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے پوتے اور دلت سیاست میں اہم مقام رکھنے والے 63 سالہ پرکاش امبیڈکرآج کل شہ سرخیوں میں ہیں۔ پونے کے بھیما کورے گاؤں میں دلتوں کے مجمع پر شدت پسند ہندتووادیوں کی طرف سے کئے گئے حملہ سے دلتوں میں پیدا ہوئے غصہ کے بعد کامیاب مہاراشٹر بند کا اہتمام کرواکر پرکاش امبیڈکر نے ایک طرح سے اپنی نئی ایننگ کی شروعات کر دی ہے۔ اس بار انہوں نے مراٹھوں کے خلاف دلتوں کے مختلف دھڑوں اور او بی سی طبقات کو متحد کر کے بی جے پی اور آر ایس ایس کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ دہلی کے ایک اخبار نے پرکاش امبیڈکر کا انٹرویو لیا جس میں انہوں نے کہا کہ کتنا قابل اعتراض ہے یہ بیان! اس مہم میں سپریم کورٹ کےسبکدوش جج پی بی ساونت شامل تھے۔ اب کیا یہ حکومت سپریم کورٹ کے جج کو فرقہ پرست اور نکسلی قرار دے گی؟ ان الزامات سے حکومت کی دلت مخالف ذہنیت ظاہر ہوتی ہے۔بھیما کورے گاؤں میں جو لوگ جمع ہوئےتھےوہ سب ہندو ہی تھے اور جو حملہ کرنے آئے وہ بھی ہندو تنظیموں کے ہی لوگ تھے۔ ہندتوا کا یہی اصل چہرہ ہے، جو بھیما کورےگاؤں میں بےنقاب ہو گیا ہے۔
میں نہیں کہہ رہا۔ یہ جو واقعہ بھیما کورے گاؤں میں پیش آیا ہے اس سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ اور ایسا صرف مہاراشٹر میں ہی ہو رہا ہوایسا نہیں ہے، دلتوں کا اس طرح سے استحصال اتر پردیش اور گجرات میں بھی جاری ہے۔ بی جے پی–آر ایس ایس اور ان کی معاون تنظیمیں دلتوں کی بیداری اور ان کو با اختیار بنانے کے خلاف ہیں۔ ملک بھر میں دلتوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور استحصال کے واقعات نے دلت طبقہ میں زبردست عدم اطمنیان پیدا کر دیا ہے۔ اس عدم اطمینان کوبابا صاحب (بھیم راؤ امبیڈکر) کے نام پر عالیشان عمارات تعمیر کرکے ختم نہیں کیاجا سکتا۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کو لگ رہا ہے کہ امبیڈکر کے مجسمہ کے ارد گرد چند مذہبی مراکز قائم کر کے وہ دلت طبقہ کو اپنی مٹھی میں کر لیں گے تو ایسا نہیں ہے۔ دلت نہ صرف سمجھ دار ہیں بلکہ انہوں نےیہ بھی محسوس کر لیا ہے کہ کون سی قوتیں ان کے حق میں ہیں اور کون خلاف ہیں۔ بھگوا طاقتیں اسی لئے مہار ریجیمنٹ کی جیت کا جشن منانے کے لئے جمع ہوئی بھیڑ پر حملہ کراتی ہے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...