ممبئی : سیشن عدالت کی عمارت میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں

ممبئی ،08؍جنوری:ممبئی شہر میں واقع سیشن عدالت کی عمارت میں تیسری منزل پر صبح آگ لگ گئی جس میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے لیکن کچھ سرکاری ریکارڈ جل کر راکھ ہو گئے۔ایک افسر نے یہ معلومات دی۔گزشتہ تین ہفتے میں شہر میں آگ لگنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔برہنمبی میونسپل (بی ایم سی) کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کے افسر نے بتایا کہ شہر کے جنوب میں ممبئی یونیورسٹی کیمپس کے نزدیک واقع عدالت کے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈیرکے محکمہ کو صبح سات بجکر 14 منٹ پر ملی۔فائر بریگیڈیئر محکمہ کے ملازم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے میں کامیاب رہے۔عمارت کو تاریخی ورثہ کا درجہ دیا گیا ہے۔افسر نے کہا کہ عمارت کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، لیکن کچھ سرکاری ریکارڈ اور بجلی کے تار جل کر راکھ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔سیشن عدالت کے ایک افسر کے مطابق ججوں نے صبح 11 بجے سے روزانہ کی طرح اپنی اپنی عدالتوں کا کام کاج دیکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *