اونی کپڑوں کی فروخت میں اضافہ
ممبئی 8جنوری(یواین آئی) ممبئی میں اس موسم سرماکے دوران سب سے کم درجہ حرارت 13.6 سلسیس ریکارڈ کیاگیا ہے جس کی وجہ سے گر م کپڑوں کی مانگ بڑھ گئی ہے جبکہ شب آٹھ بجے سے بازاروں میں چہل پہل کم ہوجاتی ہے۔حالانکہ ممبئی والے فیشن میں ہی گرم کپڑے استعمال کرتے ہیں۔ممبئی میں اس مرتبہ سردی کا اثر کچھ زیادہ ہی نظر آرہا ہے۔شہری سردی سے بچنے کے لیے چینی، اور تبت سے لائے گئے گرم کپڑوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔دفتر موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی شہر میں 13.8 سلیسیس درجہ حرارت ریکارڈ ہوا جوکہ معمول کے درجہ حرارت سے 3.4کم رہا۔جبکہ جنوبی ممبئی میں درج حرارت 17.5 ریکارڈ کیاگیا جوکہ دو پوائنٹ کم ہے۔2جنوری کو شہر میں میں سردی بڑھ گئی تھی اور درجہ حرارت14.2 ریکارڈ ہوا تھا۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...