ممبرا میں آج تقویٰ جویلرس شو روم کا شاندار آغاز،کثیر تعداد میں عوام کی شرکت متوقع

تقویٰ جویلرس

ممبرا(معیشت نیوز) کوسہ ممبرا میں آج تقویٰ جویلرس شو روم کا شاندار آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں کثیر تعداد میں خریداروں کی شرکت متوقع ہے۔ تقویٰ جویلرس کے مالک اسرار احمد ممبرا والے کے مطابق’’ممبرا کثیر مسلم آبادی والا علاقہ ہے جہاں آبادی کی مناسبت سے جویلری کی بہت کم دکانیں ہیں ۔لہذاجب ہم نے میرا رڈ، جوگیشوری اور ملاڈ میں اپنا شو روم قائم کیا تو محسوس ہوا کہ ممبرا میں بھی اس کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ دوسری جگہوں پر تھی لہذا جیسے ہی ہم نے اس شو روم کوکھولنے کی بات یہاں کے لوگوں کے گوش گذار کی تو انہوں نے اسے انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف علاقے کی ضرورت ہے بلکہ اس پورے خطے میں آباد لوگوںکو ایک ایسا شو روم بھی ملےگا جہاں جاکر مناسب قیمت پر لوگ باگ زیورات خرید سکیں گے‘‘۔
واضح رہے کہ شوروم کے آغاز کے لئے جہاں علماء کرام کو مدعو کیا گیا ہے وہیں علاقے کے کارپوریٹرس،سماجی خدمت گار اور سیاسی شخصیات بھی مدعو ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *