Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بٹلہ ہاؤس میں ادارہ معیشت کی جانب سے جشن جمہوریت کا انعقاد، پرچم کشائی و خطاب

by | Jan 27, 2018

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے صدر سید محمد اشرف اشرفی، معیشت میڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر دانش ریاض کے ساتھ مولانا محمد یعقوب علی خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے صدر سید محمد اشرف اشرفی، معیشت میڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر دانش ریاض کے ساتھ مولانا محمد یعقوب علی خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے

بٹلہ ہاؤس، نئی دہلی : “مسلمانوں کے لئے حالات سخت ہوتے جا رہے ہیں لیکن انہیں حالات میں ان کے جینے کے لئے سبق بھی ہےکہ جب آپ دوسروں کے دکھ درد میں ساتھ نہیں دیں گے تو کوئی آپ کے غم میں بھی شریک نہیں ہوگا” ان خیالات کا اظہار معیشت میڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر دانش ریاض نے نئی دہلی کے مشہور مسلم اکثریتی علاقہ بٹلہ ہاؤس میں “جنگ آزادی میں علماء و مدارس کا کردار “پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ممبئی سے بطور خاص جشن جمہوریت منانے دہلی تشریف لائے دانش ریاض نے مسجد خلیل اللہ میں چلائے جا رہے مدرسہ ابراہیمیہ تحفیظ القرآن اور معیشت میڈیا کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “جب تک علماء و مدارس نے اپنی خدمات بہتر طور پر انجام دیں وہ ہر جگہ سرخرو رہے لیکن جب انہوں نے اپنی خدمات میں پہلو تہی اختیار کرلی تو حالات میں بھی تبدیلی آگئی۔” علماء و مدارس کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “امت مسلمہ نے ہمیشہ مدارس و مکاتب کو اپنا قلعہ محسوس کیا ہے اور اسی لئے اس کی حفاظت کے لئے جی جان سے کوششیں بھی کی ہیں اب علماء و مدارس کے فارغین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی اس کی حفاظت کے لئے اسی طرح کی کوششیں کریں جس کا کہ امت تقاضہ کر رہی ہے”۔ انہوں نے اس شعر کا سہارا لیتے ہوئے کہ
ضرورت جب پڑی قربانیوں کی اے وطن ہم نے: لہو دے کر تمہاری مانگ میں سندور ڈالا ہے
عروس ہند کو ہم نے سجایا ہے سنوارا ہے: بتا ظالم! نہیں کیوں اس میں پھر حصہ ہمارا ہے
کہا کہ ’’حالات خراب ضرور ہوئے ہیں لیکن اسی سماج میں ایسے لوگ بھی ہیں جو آج بھی آپ سے محبت کرتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ ان کو تلاش کریں اور ان کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے خلاف محاذ آرائی کریں جو آپ کے خلاف ہیں‘‘۔

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے صدر سید محمد اشرف اشرفی، معیشت میڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر دانش ریاض کے ساتھ مولانا محمد یعقوب علی خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے صدر سید محمد اشرف اشرفی، معیشت میڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر دانش ریاض کے ساتھ مولانا محمد یعقوب علی خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے صدر سید محمد اشرف اشرفی نے کہا کہ ’’ہم تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہیں جہاں کہیں دیکھیں وہاں اپنا کوئی دکھائی نہیں دیتا ملک کے بیشتر ڈپارٹمنٹس میں دوسروں کا تو قبضہ ہے لیکن ہمارے لوگ ناپید ہیں ‘‘انہوں نے کہا کہ ’’تعلیم کو اگر ہم مضبوطی سے تھامیں اور اس سلسلے میں جس قدر بھی ممکن ہو کام کریں تو وہ دن دور نہیں جب مصائب کےبادل چھٹ جائیں گے۔‘‘
مولانا نبیل اختر آفاقی نے علماء کرام کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’تحریک آزادی میں علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن المیہ یہ ہے کہ انہیں بھلا دیا گیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ پروگرام میں مفتی افروز عالم قاسمی،مولانا محمد ظفر الدین برکاتی،مولانا محمد یعقوب علی خان وغیرہ نے بھی خطاب کیا جبکہ کثیر تعداد میں وہاں کے مکین ،طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے صدر سید محمد اشرف اشرفی، معیشت میڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر دانش ریاض کے ساتھ مولانا محمد یعقوب علی خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...