
عام بجٹ 19۔2018 میں ٹیکس ترغیبات کی فراہمی سے 99 فیصد ایم ایس ایم ای کو فائدہ
اس ترغیب کے لئے حکومت کو 7000 کروڑ روپے کے بقائے معاف کرنے ہوں گے
نئی دہلی : خزانہ اور کارپوریٹ امور کےو زیر جناب ارون جیٹلی نے مالی 17۔2016 میں 250 کروڑ روپے تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے لئے 25 فیصد کی شرح میں کمی کی تجویز پیش کی ہے۔ اس سے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کے صنعتوں کوفائدہ ہوگا، جن میں اپنا ٹیکس ریٹرن داخل کرنے والی تقریباً 99 فیصدکمپنیاں شامل ہوں گی۔مالی 19۔2018 کے دوران اس قدم کی وجہ سے 17 ہزار کروڑ روپے کے تخمینہ مالیہ کو معاف کرنے کے فیصلے تسلیم کرتےہوئے وزیر خزانہ نے آج پارلیمنٹ میں 19۔2018 کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں مرحلہ وار کمی کا میراوعدہ پورا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 99 فیصد کمپنیوں کے لئے کارپوریٹ آمدنی ٹیکس کی شرح میں کمی سے کمپنیاں زیادہ سرمایہ کاری کریں گی جس سے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے مرکزی بجٹ 2017 کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مالی سال 16۔2015 کے دوران 50 کروڑ روپے سے کم کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کےلئے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس سےٹیکس ریٹرن داخل کرنے والی کل 96 فیصد کمپنیوں کوفائدہ پہنچا تھا۔وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اس قدم کے بعد تقریباً 7 لاکھ کمپنیوں نے ٹیکس ریٹرن داخل کئے ہیں۔ تقریباً 7 ہزار کمپنیاں جنہوں نے آمدنی کا ریٹرن داخل کیا ہے، ان کاکاروبار 250 کروڑ روپے سے نیچے ہے۔ ان سے 30 فیصد ٹیکس لیاجاتا رہے گا۔