وزیر اعظم نریندر مودی کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات و دوطرفہ معاہدات پر دستخط

وزیر اعظم نریندر مودی اور فلسطینی صدر محمود عباس معاہدات کے بعد
وزیر اعظم نریندر مودی اور فلسطینی صدر محمود عباس معاہدات کے بعد

رملہ، :(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس کو وہاں کے لوگوں کے مفادات کے سلسلے میں ہندوستان کی عہد بندی کے تئیں آج یقین دہانی کرائی اور امیدظاہر کی کہ فلسطین پرامن طریقے سے جلد ہی ایک آزا د اور خودمختار ملک بنے گا۔
متحدہ عرب امارات، عمان اور فلسطین کے چار روزہ دورہ کے دوران یہاں پہونچے مسٹر مودی نے مسٹر عباس کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ فلسطین کی خوشحالی اور امن کے لئے بات چیت کا راستہ ہی واحد حل ہے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعہ یہاں تشدد ختم کی جانی چاہئے اور امن کا راستہ نکالنا چاہئے۔
طے کے دورے پر جانے سے خوش ہوں ۔ میں اردن کے شاہ عبداللہ کا ممنون ہوں، جنھوں نے اس سفرکو ممکن بنایاہے ۔ مجھے امید ہے کہ میں 9فروری ،کو عمان میں ان سے ملاقات کروں گا۔
واضح رہے کہ بھارت کے کسی وزیراعظم کا فلسطین کا یہ پہلادورہ ہوگا۔ روانگی سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ میں صدرمحمود عباس سے گفت وشنید کروں گااور فلسطینی عوام اور فلسطین کی ترقیات کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کروں گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور فلسطینی صدر محمود عباس
وزیر اعظم نریندر مودی اور فلسطینی صدر محمود عباس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *