Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ابن سینا اکیڈمی کو محسنین کی تلاش !

by | May 26, 2018

GF10000121322-crop

عالم نقوی

وطن عزیز  بھارت میں، تعلیم و تحقیق کے اعلیٰ معیار کے اعتبار سےامتیازی شان والی دس جامعات  میں سرِ فہرست مسلم یونیورسٹی کے شہر علی گڑھ میں واقع ایک اور مایئہ ناز علمی  ادارے  اِبنِ سینا اکیڈمی  کچھ ایسے محسنین کی تلاش  میں ہے جو  اُسے اپنے  خیرِ جاریہ کی فہرست میں شامل کر سکیں۔

نوٹ بندی  اور جی ایس ٹی وغیرہ کی مار جھیلنے والے ایک ادارے  اجمل فاؤنڈیشن نے مارچ ۲۰۱۸ کے بعد  اکیڈمی کےپانچ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائگی سے معذوری ظاہر کی ہے جس کی ذمہ داری مولانا بدر ا لدین اجمل کا یہ ادارہ گزشتہ کئی برسوں سے  بحسن و خوبی ادا کرتا آرہا تھا ۔

۲۳ ہزار سے زائد کتابوں کی  شاندار لائبریری اورطلاب کے لیے مفت  ریڈنگ روم  (جو انکے لیے آٹھ گھنٹے روز کھلا رہتا ہے ) ایک ہزار کے قریب قدیم مخطوطات اور طبی ،سائنسی و ثقافتی میوزیموں پر مشتمل ملت کے اس قابل فخر   ادارے   کے  بانی  حکیم سید ظل ا لرحمن پہلے ہی  اکیڈمی کے دیگر مستقل ماہانہ اخراجات مثلاًمخطوطات کا تحفظ(کنزرویشن)کتابوں کی جلد بندی ،میوزیم کی مختلف توسیعی ضرویات اور بجلی کا بل  وغیرہ اپنے ذاتی وسائل سے پورے کرتے آرہے ہیں۔۔اُن کے لیے، اجمل فاؤنڈیشن کی برسوں سے جاری اِس ماہانہ امداد کا یکلخت  اِنقطاع کسی اچانک  Retardationسے کم نہیں ،لیکن اُن کے عزم و استقامت  میں الحمد للہ  کسی طرح کی کمزوری   نظر نہیں آتی ۔اکیڈمی اور میوزیموں کی توسیع ایک علٰحدہ اور بڑا مسئلہ ہے لیکن اس کے لیے، قدیم وراثت کے تحفظ کے لیے سر گرم یا دعویدار  سرکاری یا نجی اداروں کی توجہ درکار ہے جس کے لیے دہلوی نیچرلس کے محسن دہلوی، رضا لائبریری رامپور کے ڈائرکٹر سید حسن عباس اور بعض دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے کچھ’ وعدے ‘بھی کیے ہیں جن سے مستقبل کی کئی امیدیں وابستہ ہیں ۔اکیڈمی ان حضرات کے دور رس ،پائدار  عملی اور فنّی تعاون کی شدت سے منتظر ہے ۔

ممبئی ،پونے ،اورنگ آباد ،حیدر آباد بنگلور ، کانپور ، اور دہلی وغیرہ میں صاحبان خیر کے ایسے اداروں  کی کمی نہیں جو پچیس تیس ہزار روپئے ماہانہ کی امداد اپنے سالانہ  انکم ٹیکس ریٹرن میں بھی  بآسانی دکھا سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ اگر ہم صرف شادیوں میں اِسراف کرنا بند کردیں (جہاں پانچ سے دس لاکھ روپئے صرف ایک رات  کے ’شو آف ‘ میں ’سواہا ‘ ہو جاتے ہیں )تو ملت کے ایسے بہت سے اجتماعی مسائل کسی اضافی کوشش کے بغیر بھی حل کیے جا سکتے ہیں ۔

  پچھلے دو برسوں  میں کئی بار ہم  ابن سینا اکیڈمی کی خدمات سے اپنے قارئین کو روشناس کراتے رہے ہیں۔ ہماری کمزور آواز پر لبیک کہتے ہوئے قرآن کریم کے ایک قدیم مخطوطے کے تحفظ کے لئے  اکیڈمی کی  مدد بھی کی گئی ہے ۔ہمارےدو قارئین نے ایک ہزار روپئے ماہانہ کے مستقل تعاون کا وعدہ بھی   کیا ہے جس میں کچھ وقتی رکاوٹ کے باوجود  یقین  ہے کہ وہ  انشااللہ ضرور پورے ہوں گے ۔لیکن آج ہم اس ماہ مبارک رمضان میں اپنے بیدار بخت قارئین کے سامنے ایک  اور تجویز رکھتے ہیں جس پر عمل در آمد ابن سینا اکیڈمی کو قریب ایک لاکھ روپئے ماہانہ کے Recurringاخراجات سے مستقل طور پر بے نیاز کر سکتا ہے ۔اور وہ سادہ سا نسخہ یہ ہے کہ ۔۔ :

 صرف ایک سو (۱۰۰) صاحبان خیر،صرف ایک ہزار (۱۰۰۰) روپئے ماہانہ اکیڈمی کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیا کریں تو مستقل کارکنان کی تنخواہوں اور بجلی کے بل  وغیرہ  سمیت اکیڈمی کے ایک لاکھ روپئے   ماہانہ ا کے خراجات  کسی فکر و تردد  کے بغیر  پورے ہو سکتے ہیں ۔

اور صرف دو سو (۲۰۰)لوگ ،صرف پانچ سو (۵۰۰)روپئے ماہانہ  دے کر بھی  اِس خیرِ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں ۔! فھل من مدکر ؟

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

دانش ریاض،معیشت،ممبئی غالبؔ کے ندیم تو بہت تھےجن سے وہ بھانت بھانت کی فرمائشیں کیا کرتے تھے اوراپنی ندامت چھپائے بغیر باغ باغ جاکرآموں کے درختوں پر اپنا نام ڈھونڈاکرتےتھے ، حد تو یہ تھی کہ ٹوکری بھر گھر بھی منگوالیاکرتےتھے لیکن عبد اللہ کے ’’ندیم ‘‘ مخصوص ہیں چونکہ ان...