Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اخلاص ٹورس کے مالکان پر جعلساز ی کا الزام بے بنیاد: قاری محمد زبیر

by | Aug 20, 2018

اخلاص انٹرنیشنل ٹورس کے مالک شاہ رخ سلطان

اخلاص انٹرنیشنل ٹورس کے مالک شاہ رخ سلطان

سوشیل میڈیا پر گشت کررہے تمام الزامات کواخلاص انٹرنیشنل ٹورس کے مالک شاہ رخ سلطان نے مسترد کیا اورثبوت کے طور پر میڈیا کے سامنے تمام شواہد پیش کیے۔
ممبئی : کرلا میں واقع اخلاص انٹر نیشنل ٹورس نامی کمپنی جو گزشتہ دس سالوں سے حج عمرہ کی خدمات مہیا کررہی ہے ، حال ہی میںسوشیل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط خبر کی نئی شکار بن گئی۔ سوشیل میڈیا پر یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ اخلاص انٹرنیشنل ٹورس کے مالکان حاجیوں کے پیسے لے کرا ور دفتر بند کرکے فرار ہوگئے ۔ معلومات کے مطابق مذکورہ ٹور آپریٹر کے ذریعے سعودی قونصلیٹ میں جمع کیے گئے پاسپورٹ پر کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ویزا نہیں لگ سکا جس کی وجہ سے ان کے حاجی مکمل پیسہ ادا کردینے کے باوجود حج کی سعادت سے محروم رہ گئے۔ مگر متاثرہ عازمین حج کی بات کریں تو کرلا کی تکیہ واڈ مسجد کے نائب امام قاری محمدزبیر جو خود اس کا شکار ہوئے کے مطابق یہ کہنا غلط اور بے بنیاد ہے کہ اخلاص ٹورس کے مالکان جعلساز یا دھوکہ باز ہیں۔ قاری زبیر احمد کے مطابق ’ ’جب مجھے لوگوں سے اس کی اطلاع ملی تو میں فوراً ان کے دفتر میں پہنچا اور میں نے دیکھا کہ دفتر میں اس کے مالک شاہ رخ سلطان اور تمام اسٹاف موجود تھے ۔انہوں نے ہمیں تمام کاغذات دکھائے اور ہمیں مطمئن کرتے ہوئے سمجھایا کہ ہمارا ویزہ کیوں نہیں لگ سکا۔ کلمبولی کے ایک اور متاثرہ شخص عریز احمد خان کہتے ہیں کہ ـ’’جب ہمیںیہ خبر ملی کہ ہم حج پر نہیں جا سکتے تو میں اخلاص ٹورس کے دفتر پہنچا ، صورت حال جاننے کے بعد ہمارے گروپ کے دوافراد کو انہوں نے پورا پیسہ لوٹا دیا اور باقی پانچ نے آئندہ سال اخلاص ٹورس ہی کہ ذریعے حج پر جانے کا فیصلہ کیا۔
’’حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے جس کی ادائیگی سال میں صرف ایک بار ہی کی جا سکتی ہے اورکتنے لوگ ہیں جو ا س سعادت کے حصول کے لیے پورا سال رقم جمع کرتے ہیں۔ ہمارے عازمین کا حج ویزا قونصلیٹ میں کچھ وجوہات کی بنا پر نہیں لگ سکا جو ہماری دسترس میںنہیں تھا۔ ہم ان تمام لوگوں کی رقم انہیں لوٹا رہے ہیں حالانکہ کئی حاجی ہیں جو ہمارے ساتھ آئندہ سال حج پر جانے کے لیے تیار ہیں ، ہم انہیں انشاء اللہ آئندہ سال تمام ضروری کاروائیوں کے بعد حج بیت اللہ پر لے جائیں گے۔‘‘ اخلاص انٹر نیشنل ٹورس کے مالک شاہ رخ سلطان نے کہا۔
ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے با کرتے ہوئے شاہ رخ مزید کہتے ہیں ’’ہم مسلسل اپنے بار ے میں سوشیل میڈیاپرگردش کررہی دھوکہ دہی اور جعلسازی کی بے بنیاد خبریں پڑھتے رہے مگر الحمد للہ ہم خدمت کے جذبے سے جمے رہے جس کی بنیاد پر ہم نے پچھلے دس سالوں سے اپنا ایک مقام بنایا ہے ۔ہم نے ان نا معلوم افراد کے خلاف جنہوں نے ہماری شبیہ کو داغدار کرنے کی منصوبہ بندی کی پولس کے سائبر سیل میں اپنی شکایت بھی درج کرادی ہے ۔ ہم نہ فرار ہوئے اور نہ ہی اپنا دفتر بند کیے ، بلکہ ان تمام متاثرہ عازمین کو نہ صرف تسلی بخش جواب دیتے رہے بلکہ ہم نے نصف کے قریب حاجیوں کو ان کی رقومات بھی ادا کردی۔اخلاص ٹورس اپنے تمام گاہکوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کے تعاون اور ہماری مجبوریوں کو سمجھنے کے لیے ان کا شکر گزار ہے‘‘۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...