شاہین ادارہ جات بیدرکے طلبہ و طالبات کا امتحانات میں شاندار مظاہرہ

درمیان میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے سربراہ ڈاکٹر عبد القدیر جبکہ بائیں جانب جاوید جمال الدین اور دائیں جانب فارو ق سید کو دیکھا جا سکتا ہے(تصویر:معیشت)
درمیان میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے سربراہ ڈاکٹر عبد القدیر جبکہ بائیں جانب جاوید جمال الدین اور دائیں جانب فارو ق سید کو دیکھا جا سکتا ہے(تصویر:معیشت)

بیدر:(محمد امین نواز) ملک گیر سطح پر عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کی عصری اوراعلیٰ تعلیم کیلئے متعارف کئے جانے والے”حفظ القرآن پلس“ کورس کے تحت شاہین ادارہ جات بیدر سے 77حفاظ طلباء نے جماعت دہم کا امتحان دیا اور ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے۔حفظ القُرآن پلس کے تحت جماعت دہم میں 77طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی تھی۔جس میں 12طلباء وطالبات نے جماعت دہم میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ۔جن کے نام اور نمبرات اس طرح ہیں۔حافظہ فاطمہ کوثر بنت محمد لئیق احمد نے92.96فیصد‘‘حافظہ سیدہ عاقلہ انصاری بنت سید رفیق انصاری 91فیصد‘حافظہ سیدہ عاوشہ پروین بنت سید شمیم انصاری90فیصد‘ حافظہ امِ کلثوم بنت عبدالشکیل 89فیصد‘حافظ محمد واصل ریحان ولد عبدالوحید 86.08فیصد‘ حافظہ گل افشاں شیخ بنت شیخ زین الدین 86فیصد‘ حافظ آصف احمد بنت عبدالحلیم 85.9فیصد‘حافظ محمد مجاہد ولد عبدالغفار 85.44فیصد‘حافظ محمد رمضان ولد محمد عین ال85.44فیصد‘حافظہ مریم عفیفہ بنت محمد مقصود احمد خان 85.44 فیصد‘حافظہ ندا افزاء صدیقہ بنت محمد مقصود اختر صدیقی 85فیصد اور حافظ شہاب الدین شیخ ولد محبوب صاحب 85فیصد رہا۔اس طرح درجہ اول سے 48حفاظ نے کامیابی حاصل کی‘اور درجہ دوم میں 6حفاظ اور درجہ سوم میں 1حفاظ نے کامیابی حاصل کی۔اس مرتبہ شاہین ادارہ جات بیدر سے عالمہ طالبات نے بھی جماعت دہم میں بہتر و امتیازی نشانات حاصل کئے ہیں۔جملہ13عالمہ طالبات نے جماعت دہم کا امتحان تحریر کیا۔عالمہ نادرہ عبدالعظیم بنت عبدالعظیم عزیز 85.28فیصد نے ڈسٹنکشن میں کامیابی حاصل کی جبکہ 9 عالمہ نے درجہ اول میں کامیابی حاصل کی‘عالمہ سیدہ ضحی جاسمین بنت سید عبدالستار80فیصد‘ عالمہ زہرہ کوثر بنت زبیر عبدالرحمن 78.56فیصد‘ عالمہ شجاع ثمرین بنت محمد مقتدر انعامدار 78فیصد‘عالمہ ثنا ثانیہ بنت محمد سیلانی78فیصد‘‘عالمہ صفا حرمین بنت سید عبدالطیف 75فیصد‘۔حفاظ طلباء جنہوں نے تمام زبانوں اور پرچوں کے علاوہ ریاستی زبان کنڑا کو اس سے قبل دیکھا تک نہیں تھا، تعلیم کے دوران اس طرح تیاری کرکے دہم جماعت کا امتحان دلانا اور نمایاں نشانات سے کامیابی کے حصول کیلئے آمادہ کرنا ایک ایساکام ہے جس کی بدولت ملت کے حفاظ کی خدمت کی جارہی ہے تاکہ یہ آگے چل کر ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان، اکاؤنٹنٹ، لیکچررس بن سکیں۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر عبدالقدیرصدر شاہین نے ان نتائج پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی دراصل ہماری تعلیمی بیٹیوں اور بیٹوں کی کامیابی ہے۔ جن طلباء وطالبات نے اپنے مستقبل کو سمجھ کر خوب محنت کی۔ ایسی محنت کرنے والوں کو پرمسرت انعام ملنا چاہیے تھااور وہ مل کر رہا۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ شاہین علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے علاوہ ریاست وبیرون ریاست اور این آرآئیز کے طلبا کو بہتر تعلیم دینے کا عزم رکھتاہے۔اور اس کیلئے اولیائے طلباء کاتعاون ضروری ہے۔ میں ان نتائج پر اپنے اسٹاف طلباء اور اولیائے طلبا کو مبارک باد پیش کیا۔اور کہا کہ شاہین ادارہ جات نے اپنے قیام سے ہی طلباء میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نمایاں رول ادا کررہا ہے۔ہم دیکھتے تھے کہ ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بن رہا ہے اور انجینئرکا بیٹا انجینئر بن رہا ہے مگر شاہین ادارہ جات نے اس سوچ کو بدل دیا اور تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کرتے ہوئے بتادیا کہ ایک غریب خاندان کا طالبِ علم بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے اور انجینئر بھی بن سکتا ہے۔ہم نے ایسے کئی ذہن اور مستحق طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور وہ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔محترمہ مہر سُلطان صدر معلمہ شاہین ادارہ جات نے تمام طلباء و طالبات اور اولیائے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا۔شاہین ادارہ جات بیدر کے زیرِ اہتمام عصری تعلیم سے نابلد حفاظ طلباء کیلئے ملک گیر سطح پر معروف ”حفظ القُرآن پلس پروگرام کی کامیابی کے بعد شاہین ادارہ جات بیدر اور المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد کے اشتراک سے ملک کے معروف عالم دین حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کی زیرِ سرپرستی علماء کرام کیلئے خصوصی ”عالم پلس پروگرام“ کا آغاز کیا ہے۔عالمیت حاصل کئے ہوئے 19سال سے 22 سال کے علما ء کرام کیلئے عصری تعلیم کا 3سال6ماہ لا اینٹی گریٹیڈ پروگرام ہے‘اس میں داخلہ کیلئے ملک یک15امتحانی مراکز پر ”عالم پلس“پروگرام کے تحت اہلیتی (داخلہ امتحان منعقد کئے جائیں گے۔عالمیت مکمل کرنے والے عالم طلباء اپنے قریبی امتحانی مراکز پر امتحان دینے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کیلئے رجوع ہوں۔اس طرح حفظ القُرآن پلس پروگرام میں جماعت دہم اور 12ویں پاس حفاظ کیلئے خصوصی جماعتوں کا اہتمام رہے گا۔غیر حفاظ کیلئے 1,10,000روپیے فیس مقرر ہے جبکہ حفاظ کیلئے رعایتی فیس صرف36,000روپیے ہوگی۔جبکہ ایک دوسری خبر کے مطابق شاہین ہائی اسکول بیدر نے ہرسال کی طرح اس سال بھی شاندار نتائج حاصل کرتے ہوئے اس سال شاہین ہائی اسکول کا جماعت دہم کے جملہ نتائج 88.76فیصد رہے۔شاہین ہائی اسکول سے اس مرتبہ جملہ 454طلباء نے جماعت دہم کاامتحان تحریر کیا۔403طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ڈسٹنکشن میں جملہ57طلباء و طالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی۔درجہ اول سے جملہ287طلباء نے کامیابی حاصل کی۔اور درجہ دو م میں 54طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔اور 5طلباء پاس کلاس شاہین ہائی اسکول بیدر کے 22طلباء نے 90فیصد سے زائد نشانات حاصل کئے ہیں۔ شاہین ہائی اسکول کے جماعت دہم میں عظمی بیگم بنت شیخ لئیق سب سے زیادہ نشانات 96.32فیصد حاصل کرکے ٹاپ رہے۔نعمت اللہ صدیقی ولد غلام شوکت نے 96.16 فیصد لے کر لڑکوں میں پہلا مقام حاصل کیا۔صدر معلمہ محترمہ مہر سُلطانہ نے جماعت دہم کی شاندار کامیابی پر نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے طلباء اور اولیائے طلباء کے ساتھ ساتھ تدریسی اسٹاف کو مبارکباد پیش کیں۔اور انھو ں نے کہا کہ شاہین ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے ہر مضمون میں بہتر نشانات حاصل کئے ہیں انھوں نے ان کے درخشاں مستقبل کے دعاؤں کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *