Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

آئی ایم اے کے سربراہ منصور خان ۱۵۰۰ کروڑ لے کر دبئی فرار

by | Jun 15, 2019

آئی ایم اے کے سربراہ محمد منصور خان

آئی ایم اے کے سربراہ محمد منصور خان

حلال آمدنی،اسلامی سرمایہ کاری ،اسلامی مالیات کے نام پر ایک اور فراڈ
بنگلور کی مشہور مالیاتی کمپنی آئی مانیٹری ایڈوائزری اور آئی ایم اے گولڈ میںہزاروں مسلمانوں نےدوگنا منافع کے لئے سرمایہ کاری کی تھی
بنگلور: (معیشت نیوز) کہتے ہیں لالچ بری چیز ہے لیکن لالچ میں کشش اتنی ہے کہ لوگ جان بوجھ کر اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔ممبئی و مہاراشٹر میں ہیراگولڈ کی جعلسازی ابھی مسلمانوں کے ذہنوں سے محو بھی نہیں ہوپائی تھی کہ بنگلور کی مشہور مالیاتی کمپنی آئی مانیٹری ایڈوائزری اور آئی ایم اے گولڈ نے ہزاروں مسلمانوں کو ۱۵۰۰ہزار کروڑ کا نقصان پہنچایا ہےجبکہ کمپنی کے سربراہ منصور خان ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پولس ذرائع کاکہنا ہے کہ منصور خان ۸جون کو ہی ملک سےدبئی فرار ہوگئے ہیں جبکہ تین ہزار سے زائد لوگوں نے آئی ایم کے خلاف پولس میںشکایت درج کرائی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ممبئی و مہاراشٹر میں ہیرا گولڈ نے اگراہلحدیث اور سلفی حضرات سے سب سے زیادہ سرمایہ وصولنے کی کوشش کی تھی تو بنگلور میں آئی ایم اے نے حلقہ دیوبند اور تبلیغی جماعت کے لوگوں کو ٹارگیٹ کیا ہے۔ مسلکی بنیاد پر الگ الگ حلقہ کو ٹارگیٹ کرنے اور ان کے سرمایہ کو برباد کرنے کی یہ ایک ایسی کوشش ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ کمیونیٹی کے اہل فکر پریشان نظر آرہے ہیں۔مفرورآئی ایم اے سربراہ منصور خان نے جہاں مذکورہ گھوٹالے میں شیواجی نگر بنگلور کےکانگریسی ایم ایل اے روشن بیگ کا نام لیا ہے وہیں مرکزی و ریاستی سرکاری افسران کوبھی کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔ کمپنی کے چھ ڈائرکٹرناصر حسین،نوید احمد،نظام الدین عظیم الدین،افشاں تبسم،افسر پاشا،ارشد خان وغیرہ نے پولس کے سامنے خودسپردگی کردی ہے وہیں کانگریسی ایم ایل اے روشن بیگ نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر تجارت میں روشن بیگ پارٹنر رہے ہیں جبکہ آئی ایم اے کی مالی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ تقریباً تین ہزار لوگوں نے کمپنی آئی مانیٹری ایڈوائزری اور آئی ایم اے گولڈکے خلاف پولس میں شکایت درج کروائی ہے جبکہریاستی حکومت نے معاملے کی تفتیش کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے سرکاری ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہم نے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے جبکہ ڈی جی پی کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔المیہ یہ ہے کہ دوگنا آمدنی کی خواہش لئے غریب مسلمانوں نے اپنی محنت کی کمائی کمپنی میں لگائی تھی جواب ڈوب چکی ہے۔

البتہ آئی ایم اے گھوٹالہ کا سب سے تاریک پہلو یہ ہے کہ وہ علماء کرام جنہوںنے مذکورہ کمپنی سے متعلق مثبت رائے کا اظہار کیا تھا عوام کی ناراضگی جھیل رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ علماء کرام نے انہیں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ کیا تھااور یہ بات کہی جاتی تھی کہ یہ حلال سرمایہ کاری ہے لہذا لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔مولانا شعیب اللہ قاسمی سمیت جن علماء کرام کے بارے میں افواہیں گشت کررہی ہیں انہوں نے یک لخت تمام الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ لوگوں نے ذاتی خواہش پر سرمایہ لگایا ہے نہ کے ان کے کہنے پر۔لیکن فائنانشیل کمپنی کے مشیر سیف احمد کہتے ہیں ’’جن علماء کرام نے آئی ایم اے کے حق میں بات کی میں نے ذاتی طور پر ان کو سمجھایا تھالہذا ان لوگوں کا یہ کہنا کہ انہیں معاملے کی نزاکت کا علم نہیں تھا درست نہیں ہے۔‘‘

Recent Posts

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

حکومت نے فروری ۲۰۲۳ء میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ایک لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔یہ رقم سالانہ بنیاد پر تقریباً ۱۲؍فیصدزیادہ ہے ۔ فروری ۲۰۲۲ء میں جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ ۳۳؍ہزار کروڑ روپے تھی  جبکہ جنوری ۲۰۲۳ء میں یہ ایک لاکھ ۵۵؍ہزار کروڑ روپے...