Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

این ڈی ٹی وی کے پرنورائے اور رادھیکا رائے کے خلاف سیبی کی کارروائی

by | Jun 15, 2019

ممبئی پریس کلب کے باہر این ڈی ٹی وی کے حق میں صحافی و عمائدین شہر مظاہرہ کرتے ہوئے (فائل فوٹو معیشت)

ممبئی پریس کلب کے باہر این ڈی ٹی وی کے حق میں صحافی و عمائدین شہر مظاہرہ کرتے ہوئے (فائل فوٹو معیشت)

اعلیٰ انتظامی عہدوں پر بنے رہنے پرپابندی،کسی اور کمپنی میں بھی ڈائرکٹر کا عہدہ نہیں سنبھال سکتے

این ڈی ٹی وی کے ایک شیئر ہولڈر کوانٹم سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے سال 2017 میں کی گئی شکایت کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ شکایت میں وی سی پی ایل کے ساتھ کئے گئے لون سمجھوتوں کے بارے میں اہم جانکاری چھپاکر اصولوں کو توڑنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
نئی دہلی: سیبی نے این ڈی ٹی وی لمیٹڈ کے پرموٹرس پرنئے رائے اور رادھیکا رائے پرپونجی بازار میں دو سال تک کے لئے پابندی لگا دی ہے۔ ان دونوں کے ساتھ ان کی ہولڈنگ کمپنی کو بھی پونجی بازار کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پابندی لگادی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی اس مدت تک کے لئے دونوں پرموٹرس کی کمپنی کے اعلیٰ انتظامیہ یا بورڈ کی رکنیت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔سیبی نے اپنےحکم میں کہا ہے کہ رائے میاں بیوی دو سال تک کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر یا اعلیٰ انتظامیہ میں کسی طرح کے کردار ادا کرنے پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں اب کسی دیگر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر یا اعلیٰ انتظامیہ میں بھی ایک سال تک کسی عہدے پر نہیں رہ سکتے۔کمپنی کی طرف سے کئے گئے تین لون سمجھوتوں کی جانکاری چھوٹے شیئر ہولڈر کو نہیں دےکر ضابطہ کی خلاف ورزی کے معاملے میں یہ کارروائی ہوئی ہے۔ ان میں ایک لون آئی سی آئی سی آئی سے متعلق ہے، جبکہ دو دیگر لون وشوپردھان کمرشیل پرائیویٹ لمیٹڈ(وی سی پی ایل)سے متعلق ہیں۔جمعہ کی شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے این ڈی ٹی وی کے بانی پرنئے اور رادھیکا رائے نے سیبی کے حکم کو قانون اور طے شدہ کارروائی کے خلاف بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مدعوں پر یہ غلط حکم دیا گیا ہے، جن کا ذکر وجہ بتاؤ نوٹس میں نہیں تھا۔ ہم قانونی صلاح لےکر کچھ دنوں میں اس حکم کو کورٹ میں چیلنج دیں‌گے۔
براڈ کاسٹ کمپنی نے ایک بیان میں کہا، این ڈی ٹی وی کے پرموٹرس رادھیکا اور پرنئے رائے کا ماننا ہے کہ این ڈی ٹی وی میں انہیں ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹنے اور کوئی انتظامی عہدہ نہ رکھنے کو کہنے والا سیبی کاحکم غلط تجزیے پر مبنی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ غیر عملی اور طے شدہ ضابطے کے خلاف ہے ۔ سیبی کا یہ حکم ان نتائج پر مبنی ہے جن کا ذکر وجہ بتاؤ نوٹس میں نہیں ہے ۔ صلاح و مشورے کے بعد وہ اگلے کچھ دنوں میں ضروری کارروائی کریں گے۔سیبی کی طرف سے جاری 51 پیج کے حکم میں کہا گیا ہے کہ آر آر پی آر، پرنئے رائے اور رادھیکا رائے کو سکیورٹی کی خرید، اس سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر جڑے رہنے سے فوری اثر سے پابندی لگائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ روک میوچول فنڈ یونٹ پر بھی رہے‌گی۔
این ڈی ٹی وی کے ایک شیئر ہولڈر کوانٹم سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے سال 2017 میں کی گئی شکایت کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ شکایت میں وی سی پی ایل کے ساتھ کئے گئے لون سمجھوتوں کے بارے میں اہم جانکاری چھپاکر اصولوں کو توڑنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...