نوی ممبئی(معیشت نیوز) نوی ممبئی کی کمپنی اتوبہ بزنس نیٹ ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے پہلے حلال ایکسپو کا انعقاد ۱۸تا ۲۰ جنوری ۲۰۲۰ کو حیدر آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمپنی کے بزنس ڈیولپمنٹ انچارج عبد السلام ملک کے مطابق’’سلام مانک رپورٹ کے مطابق عالمی طور پر مسلمانوں کا صرفہ ۲۰۲۰ تک 3.7 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا۔لہذا ہندوستان کی اولین سب سے اہم حلال ٹریڈ شو میں حصہ لینے کا اس سے بہتر موقع نہیں مل سکتا ہے۔ہندوستان میں پہلی بار بین الاقوامی حلال ایکسپو ۲۰۲۰کے آغاز کا مقصد بھی یہی ہے کہ پوری دنیا میں حلال طرز معیشت کو روشناس کرایا جائے اور اس کے فیوضات سے عالم انسانیت کو متعارف کرایا جائے‘‘۔
عبد السلام ملک کے مطابق ’’ہمیں امید ہے کہ مذکورہ بین الاقوامی حلال ایکسپو میں جہاں پوری دنیا سے ۲۰۰ سے زائد تجارت و صنعت کے مشتہرین کو شرکت کا موقع ملے گا وہیں ۱۵۰۰۰سے زائد صارفین شرکت کریں گے۔یقیناً یہ ایک جدید اور سب سے بہتر حلال پروڈکٹ اور خدمات کے مابین برانڈنگ اور حلال صنعت کو فروغ دینے کا قابل اعتماد مرکز ہے جہاں آپ بہتر طور پر اپنی مصنوعات کا تعارف کرا سکتے ہیں۔لہذا میں مشتہرین سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ جانے دیں اور فوری طور پر اپنا اسٹال بک کرانے کی کوشش کریں۔‘‘

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات
کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...