ممبئی(معیشت نیوز) ہندوستان میں حلال انڈسٹری کی مقبولیت کو محسوس کرتے ہوئے ممبئی کے سرکردہ افراد نے آل انڈیا حلال بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ملک بھر سے حلال انڈسٹری میں کام کرنے والوں کو شامل کیا جائے گا۔دراصل حلال کاروبار میں بیرون ممالک کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہندوستان میں ایسے حلال سرٹیفکیشن کے ادارے وجود میں آگئے ہیں جن کی صداقت پر بھروسہ کرنا انتہائی مشکل ہے ایسے میں ان لوگوں نے جو صدق دلی کے ساتھ حلال کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں اس بات کا فیصلہ لیا ہے کہ کل ہند سطح پر آل انڈیاحلال بورڈ کا قیام انتہائی ضروری ہے تاکہ جعلسازوں سے اس انڈسٹری کو محفوظ رکھا جا سکے۔واضح رہے کہ ادارہ معیشت ہندوستان کا وہ واحد ادارہ ہے جو گذشتہ دس برسوں سے حلال انڈسٹری کو فروغ دینے کا کام کر رہا ہےجبکہ ہندوستان کا پہلا حلال میڈیا ہائوس ہونے کا شرف بھی اسے حاصل ہے۔

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات
کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...