Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

آج کا دور میڈیا اور کمپٹیشن کا دور ہےطلبہ استعداد پیدا کریں : فیصل عبدالحکیم مدنی

by | Sep 6, 2019

جامعہ اسلامیہ نور باغ کوسہ کے پروگام کا منظر

جامعہ اسلامیہ نور باغ کوسہ کے پروگام کا منظر

جامعہ اسلامیہ نور باغ کوسہ میں سالانہ انعامی مقابلے کا انعقاد، صحافیوں اور سماجی کارکنوںکو خدمات کے عوض ایوارڈ سے نوازہ گیا
کوسہ : (عبد الباری شفیق)’’ آج کے اس مادہ پر ستی اور پر فتن دور میں ہم امت محمدیہ اور اہل ایمان کو اسلام کی روشن تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے جہاں ایک طرف قرآن وحدیث کی تعلیم حاصل کرنی چاہئے وہیں دوسری طر ف وقت اور حالات کی مناسبت سےعصری تعلیم کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے اور خصوصاً صحافت وخطابت میں ملکہ پیداکرنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہئے ۔ چونکہ آج ملک وسماج میں میڈیا کا غلط استعمال کیا جارہاہے ،حق کو باطل اور باطل کو حق پیش کیا جارہاہے ،لہذا ہمیں میڈیاکا حق بجانب اور غیر جانبدار ہوکر صحیح استعمال کرنا چاہےاور قوم کے نونہالوں کے سامنے اس کی اچھائی وبرائی کو بیان کرنا چاہئے کہ آج ہماری نوجوان نسل میڈیا کے غلط استعمال سے گمراہی کے دلدل میں پھنستی چلی جارہی ہے‘‘۔ ان خیالا ت کا اظہارابنائے قدیم جامعہ اسلامیہ نورباغ کوسہ ،ممبراکے دینی واصلاحی پروگرام نیزمدینہ منورہ میں زیر تعلیم طلبہ کے ماتحت ہونےوالےتیسرے مسابقہ علمیہ میںجامعہ کے وکیل الجامعہ اور جمعیۃ النوریین کے صدر مولانا فیصل عبدالحکیم نوری مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ آپ نے طلبہ وطالبات اور عوام الناس کی بڑی تعداد کو خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ ’’ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہئے ،بلکہ خوب دلجمعی کے ساتھ دینی وعصری علوم حاصل کرنی چاہئے، آج نہیں تو کل ان شاء اللہ کامیابی ہمارے قدم بوس ہوگی ۔ بقول شاعر: جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں مینااسی کا ہے‘‘ ۔ روزنامہ راشٹریہ ’’سہارا‘‘ ممبئی اور عالمی سہارا چینل کےہیڈمایہ نازصحافی سید حسین شمسی نےجامعہ کے طلبہ وطالبات کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے گویا ہوئے کہ’’ آپ قوم کےمستقبل ،معمار وپاسبان ہو ،آپ کے اندر بہت ساری صلاحیتیں ہیں ،آپ اپنے آپ کو کمتر اور حقیر مت سمجھو ،ہمیشہ اپنے حوصلوں وجذبوں کو بلند رکھو ،خوب محنت کے ساتھ علم حاصل کرواور خصوصا فن صحافت وخطابت میں محنت کرو،یومیہ اخبارا ت ، رسائل وجرائد کے ساتھ جس فن میں آپ کو شغف ودلچسپی ہواس فن کی کتابوں کا کثر ت سے مطالعہ کرواوراپنے اساتذہ کا ادب واحترام کرو‘‘۔اسی طرح آپ نے ارباب مدارس وذمہ داران جامعہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی کہ’’ آج کے اس پرآشوب دور میں ارباب مدارس کو میڈیا اور صحافت کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ طلبہ وطالبات صحافت کے اصول وضوابط کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے زبان وقلم کا صحیح اور مثبت استعمال کریں ،سوشل میڈیا پر کسی چیز کو شئیر کرنے سے پہلے اس کی تحقیق کرلیاکریں ۔نیز آپ نے جامعہ کے ماہنامہ مجلہ وسالانہ مجلہ’’ النور‘‘کے اجراءپر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران جامعہ کا خصوصی شکریہ اداکیا ‘‘۔ممبئی کے مشہورومعروف صحافی روزنامہ’’ معیشت ‘‘کے ایڈیٹر دانش ریاض نے جمعیۃ النوریین بالمدینۃ المنورہ اور ابنائے جامعہ اسلامیہ کے پروگرام میںطلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ ’’آپ خوش نصیب ہو ںکہ دینی وعصری تعلیم حاصل کررہے ہو ،میں بھی آپ کی طرح ایک مدر سہ سے پڑھا ہوں‘‘ ۔ آپ نے اپنے تجربات ومشاہدات کی روشنی میں فرمایاکہ’’ میرا تجربہ ہے کہ مدارس کے طلبہ کافی ذہین او رمحنتی ہوتے ہیں ،ان کے اند رکچھ نیا کرنے کا جذبہ ہوتاہے اس لیے آپ لوگوں کے طور طریقے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کچھ نیا اور اچھے انداز میں کرنے کی کوشش کیجئے ۔فن صحافت میں خوب مشاقی اور محنت کیجئے، اپنے حائطیہ (وال پیپر) کو بہتر سے بہتر بنانے اور نئی خبروں نیز اسے اچھے اسلوب میں پیش کرنے کی کوشش کیجئےیقینا اس کی بہت اہمیت ہے اور اپنے سالانہ مجلہ نیز دیگر رسائل وجرائد میں ضرور مضامین ارسائل کیجئے ،جس سے آپ کو حوصلہ ملے گا اور آپ کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔اپنے شوق وذوق کے حساب سے کتابوں کا انتخاب کرواور اسی فن میں مہارت میں پیداکریں۔کتاب وسنت کی تعلیمات اور رب کے پیغام کو اپنے زبان وقلم کے ذریعہ پوری دنیا میں عام کرواسی میں ہماری دنیاوی واخروی کامیابی وکامرانی کا راز مضمر ہے‘‘ ۔اسی طرح جمعیۃ النوریین وابنائے جامعہ اسلامیہ ممبرا کےمسابقہ علمیہ کے اس پروگرام میںپوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات نے اپنے تاثرات اور اسی طرح چند مہمانان گرامی (مولانا اسلم صیاد نوری -مومن پورہ ، حافظ زکریا نوری مدنی ،عبدالرحمن شکراللہ نوری،صغیر احمدنوری مدنی ،انیس الرحمٰن مدنی،جامعہ کے سینئر استاذ مولانا سمیع اخترازہری ؍حفظھم اللہ )نے اختصار کے ساتھ اپنے قیمتی تاثرات سے طلبہ وطالبات کو مستفید فرمایا۔نیز جناب حسین شمسی اور دانش ریاض صاحب کو ان کی صحافتی خدمات اور جناب اقبال چودھری ،ابوہریرہ خان اور عتیق الرحمٰن صدیقی صاحب کو ان کی سماجی خدمات کے عوض جمعیۃ النوریین کے صدر مولانا فیصل عبدالحکیم مدنی کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ (شیلڈ)سے نوازاگیا ۔اس کےبعدمولانا ارشدمدنی نےطلبہ وطالبات کے نتائج کا اعلان کیا اور مہمانان گرامی کے ہاتھوں طلبہ کو گرانقدر (نقدی اور شہادۃ )انعامات سے نواز اگیا ۔ آخر میں ناظم پروگرام مولانا شفیق الرحمٰن نوری مدنی کے دعائیہ کلمات پر مجلس کے اختتام کا اعلان کیاگیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...