Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اہلیان ممبراا ین پی آر کی تیاری ابھی سے کریں،رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران کی اپیل

by | Sep 13, 2019

ممبرا رات میں

ممبرا:(معیشت نیوز) رابطہ کمیٹی ممبرا نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ این پی آر کی تیاری ابھی سے کریں اور اپنے دستاویزات درست کرالیں۔واضح رہے کہ نیشنل پاپولیشن رجسٹر کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام پورے ملک میں یکم اپریل ۲۰۲۰ء؁ سے شروع ہو گا اور۳۰؍ستمبر ۲۰۲۰ء؁ تک چلے گا ، اس پروگرام کے تحت گھرگھر جا کر شہریوں کی تفصیلات جمع کی جائیں گی ۔حکومت نے ارادہ کیا ہے کہ اب نیشنل پاپولیشن رجسٹر کو ڈجیٹل یعنی کمپیوٹرائز ڈکیا جائے ، جس میں ہرشہری کی پوری پہچان آنکھ اور انگلیوں کے نشانات کے ساتھ محفوظ رہے ۔جب یہ کام شروع ہو تو اپنے گھر کے ہر فرد کا نام اور تفصیلات درج کرائیں ، شناخت کے لیے کچھ دستاویزات بھی جمع کرنے ہوں گے ، ابھی حکومت کی طرف سے دستاویزات کی تعیین نہیں کی گئی ہے ، لیکن سابقہ این پی آر کے ڈھانچہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ مندرجہ ذیل کاغذات میں سے دو یا تین کاغذات مانگے جا سکتے ہیں ، اس لیے ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ نیچے لکھے دستاویزات میں سے کم از کم تین دستاویز تیار رکھیں اور گھر کے ہر فرد کے لیے تیار کھیں ۔اور ان سبھی میں نام ، ولدیت، تاریخ پیدائش اور پتہ ایک جیسے ہوں (۱) پاسپورٹ(۲) ڈرائیونگ لائسنس(۳)آدھار کارڈ(۴)راشن کارڈ(۵)سرکاری یا نیم سرکاری آفس کا شناختی کارڈ(۶)بینک پاس بک (۷)کسانوں کا شناختی کارڈ(۸)پین کارڈ(۹)آر جی آئی کی طرف سے جاری اسمارٹ کارڈ(۱۰)پانی /بجلی/گیس/ ٹیلیفون کا حالیہ بل(۱۱) برتھ سرٹیفکیٹ (۱۲)ووٹر آئی ڈی کارڈ(۱۳)بورڈ یا یونیورسٹی کے کاغذات(۱۴)زمین کے کاغذات(والد نانا، دادا وغیرہ کے نام کے)(۱۵)ووٹر لسٹ کی کاپی(۱۶)مقدمات کے کاغذات(۱۷)رہائشی (آواسیہ)سرٹیفکیٹ(۱۸)وراثت نامہ(ونشاولی)(۱۹)ایل آئی سی کے کاغذات(۲۰) پوسٹ آفس کے کاغذات(۲۱) رفیوجی رجسٹریشن سرٹیفکٹ ۔ این پی آر میں رجسٹریشن کے لیے مندرجہ بالا کاغذات میں سے کچھ کو دیکھ کر این پی آر میں ہر شہری کا رجسٹریشن ہو جائے گا ، مگر حکومت کی جو منشا ہے کہ آسام کے طرز پر ملک بھر میں این آرسی نافذ ہو اس معاملہ میں کسی غلط فہمی میں نہ رہتے ہوئے ابھی سے ہر شخص کو تیاری کرنی چاہئے تاکہ اس وقت دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ، اس سے گھبرانے یا پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مندرجہ بالا دستاویزات میں سے زیادہ سے زیادہ دستاویز تیار رکھیں ان شا ء اللہ اسی بنیاد پر این آر سی میں بھی نام شامل ہو جائے گا۔رابطہ کمیٹینے تمام شہریوں ، مخلصین ، رفاہی ملی اور سماجی تنظیموں ، ائمہ مساجد ، اساتذہ اور پڑھے لکھے سمجھدار لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں عام لوگوں کے کاغذات کو درست کرائیں ، ہر علاقے میں کیمپ لگا کر بھی دستاویزات کو درست کرانے کی ترغیب دلائی جائے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...