Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبرا میں ایس آئی او کی ’’ایک خدا ا ور ایک انسانی خاندان‘‘دعوتی مہم

by | Sep 27, 2019

SIO Mumbra

کثیر تعداد میں غیر مسلموں سے ملاقات کر کے شکوک و شبہات رفع کرنے کی کوشش کی گئی
ممبرا :(پریس ریلیز) آئے دن یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ ہمارے ملک میںرنگ،نسل اورذات پات کی بنیاد پر ظلم وزیادتی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیںـــ اسی کے پیش نظر’’ ایس آ ئی او‘‘ ساؤتھ مہاراشٹرا نے ایک مہم کا انعقادکیا ہے جس کا نام ’’ایک خدا ا ور ایک انسانی خاندان‘‘ہے۔ یہ مہم ۲۱ ستمبر تا ۳۰ ستمبر ۲۰۱۹ ؁دس روز تک جاری رہے گی جس کے ذریعہ ’’ایس آئی اوـ‘‘معاشرے میںامن وانصاف،ہم آہنگی اور بھا ئی چارہ کے پیغام کو عام کرنا چاہتی ہے۔ایس آئی او یہ سمجھتی ہے کہ ایک خدا پر ایمان اور اس کی اطاعت ہی وہ واحد چیز ہے جس کے ذریعہ سے انسانوں کے درمیان مفاہمت و ہمدردی کا جذبہ پیدا ہو سکتا ہے۔آرگنائزرس کا کہنا ہے کے نوجوانوں کو اپنی مصروف زندگی سے کچھ وقت نکال کر اپنے وجود سے متعلق چند اہم سوالات پر غور کرنا چاہیے، جیسے کے انسان کو کس نے پیدا کیا؟ اور اسکی زندگی کا مقصد کیا ہے؟ آج سوچنے سمجھنے والے اشیاء و سامان کے بنانے والے اس کے پیچھے مقصد اور استعمال کے طریقوں پر تو خوب غور کرتے ہیں لیکن خود اپنے وجود اور اس کے مقصد سے ناواقف ہیں۔ یہ بڑی خودغرضی کی بات ہے کہ ہم اس دنیا میں تمام نعمتوں سے تو بھرپور فائدہ اٹھائیں لیکن اس ذات کے شکرگزار نہ بنیں جس نے یہ سب نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں لہذا ہمیں اس دنیا کے خالق کے بارے میں سنجیدہ ہو کر سوچنا چاہیے اسی ضمن میں ایس آئی اوممبرا نے ۲۲ ستمبر کو اسلامک سینٹر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھاجس کے ذریعہ ’’ایس آئی او‘‘نے مہم کی تفہیم کرائی اور یہ بتایا کہ دعوت مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے ساتھ ہی یہ بتایا کہ ہر مسلمان پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ برادران وطن تک اسلام کے پیغام کو واضح طور پر پہنچائے۔ اسی سلسلے میں ممبرا کے متفرق مقامات پر ایس آئی اوکے کارکنان نے دعوتی لٹریچر،پمفلٹ اور کتابچے برادران وطن میں تقسیم کئے ۔اس کے علاوہ ممبرا فائر بریگیڈ(fire brigade) میں کام کرنے والے افراد کے ساتھ دوپہر کے وقت کھانے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا اور ساتھ ہی ان تک تو حید، رسالت اور آخرت کے پیغام کو پہنچا یا گیا ۔اتوار کے روز ممبرا کے ـ’’ایم گیٹ‘‘ پر دعوتی اسٹال لگا یا گیا اور لوکل ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں کے ساتھ گفتگو کے ذریعہ اسلام کی تعلیمات کو ان کے گوش گزار کیا گیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...