Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بھوکوں کو کھانا کھلانا’’ لنگر رسولﷺ‘‘ کے قیام کا مقصد ہے

by | Oct 2, 2019

عرفان قاضی

عرفان قاضی

نوی ممبئی کے سماجی کارکن عرفان قاضی کا کہنا ہے کہ غریبوں کی خبر گیری کئے بغیر سکون کی تلاش ممکن نہیںہے
نوی ممبئی (معیشت نیوز)اللہ تعالی کی تمام مخلوقات حصول رزق کی کوشش کرتی ہیں اور اپنے ساتھ اپنے کنبوں کی پرورش کرتی ہیں لیکن انسان وہ واحد مخلوق ہے جس کے اندر خدمت خلق کا جذبہ بھی پیدا کیا گیا ہے اور وہ اپنے ساتھ ان ضرورت مندوں کی خبر گیری بھی کرنا چاہتا ہے جو نامساعد حالات کا شکار ہو کر ضروریات زندگی پوری نہ کر پارہے ہوں ۔لیکن انہیں حضرت انسان کو شیطان بہکا کر اس بات کے لئے آمادہ کرتا ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی کرے اور دوسروں کا حق بھی مار لے ایسے ماحول میں غریبوں کا خبر گیری نہ صرف تقاضائے دین ہے بلکہ وقت کی ضرورت بھی ہے ‘‘۔ان خیالات کا اظہار لنگر رسول ﷺ چلانے والے عرفان قاضی نے معیشت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ’’ہمارا مقصد ’’فیڈ انڈیا پروگرام ‘‘چلا کر ملک سے بھوک مری کا خاتمہ کرناہے یہ کوئی ایسا کام نہیں ہے جس کے لئے محض ایک شخص ذمہ داری لے اور اپنے فرض کو ادا کرے بلکہ اسے عوامی بنانا اور تمام لوگوں کا ااس کا حصہ بننا ہی مشن کا اصل مقصد ہے۔‘‘یہ ایک حقیقت ہے کہ دوسروں کو کھانا کھلانا اسلام کا بہترین عمل ہےجبکہ صدقہ میں کھانا کھلانا ابدی انعام ہےاسی کے ساتھ غریبوں کو کھانا کھلانا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا ہے۔ہم یہ دیکھتے ہیں کہ بیرون ممالک غریبوں کی خبر گیری پر خاطر خواہ توجہ دی جاتی ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہندوستان میں اس پر بہت کم عمل ہو رہا ہے اس میں بھی مسلمانوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے۔وہ قوم جو جود و سخا میں دوسروں سے ممتاز تھی اور جہاں دعوت دین کے لئے کھانا پروسا جاتا تھا اب وہاں نبیوں کے تمام روایات ناپید دکھائی دیتے ہیں ۔عرفان قاضی معیشت سے کہتے ہیں ’’ہم نے جو سسٹم شروع کیا ہے وہ ایسا ہے کہ مختلف جگہوں پر ہم نے اپنے ادارے ساتھ فائونڈیشن کا کنٹری بیوشن باکس رکھا ہے جس پر لنگر رسول ﷺ درج ہے۔اسی کے ساتھ یہ پیغام بھی درج ہے کہ یہ غریبوں مسکینوں مفلوک الحال لوگوں کے لئے ہے لہذا جو اس میں اپنا تعاون دینا چاہتے ہوں وہ اپنا تعاون دیں۔اس طرح ہم جمع ہوئی رقم سے کسی ہوٹل والے سے کھانا پکوا کر خوبصورت پیکنگ کے ساتھ بہتر انداز میں ان لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں جو اس کے ضرورت مند ہیں۔ہم نے ہوٹل والوں کے پاس بھی اپنا کنٹری بیوشن باکس رکھا ہے اور ان سے یہ کہا ہے کہ اس میں جتنی رقم جمع ہو آپ اس کو اپنے پاس رکھ لیں اور اتنی ہی رقم کا کھانا بنا کر دے دیں تاکہ ہم مستحقین تک پہنچا سکیں۔اس طرح ہوٹل والوں کو بھی کار خیر میں شامل ہونےکا موقع مل جاتا ہےاور وہ بخوشی تعاون کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔‘‘
ساتھ فائونڈیشن کے سربراہ عرفان قاضی کہتے ہیں ’’نوی ممبئی کے ایک بزرگ نے اس کام کو کرنے کی تلقین کی اور ہم نے مل جل کر اس کا آغاز کیا ۔فی الحال ۱۰۰ کنٹری بیوشن باکس رکھنے کی خواہش ہے جب ہم اپنے ٹارگیٹ تک پہنچ جائیں گے تو پھر جائزہ لیں گے کہ آخر اس کا سماج پر کیسا اثر پڑ رہا ہے اور سماج کس حد تک اس کار خیر میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ ‘‘

Recent Posts

عرب مسجد میں قوتِ سماعت، بصارت اور گویائی سے محروم طلبہ کا مظاہرۂ فن

عرب مسجد میں قوتِ سماعت، بصارت اور گویائی سے محروم طلبہ کا مظاہرۂ فن

عرب مسجد میںجامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم (پونے )میںزیرتعلیم قوتِ سماعت ،بصارت اورگویائی سےمحروم طلبہ کے مظاہرہ ٔ فن کودیکھ کر مصلیان عش عش کراٹھے ۔آج دو الگ مقام پریہ اپنی صلاحیت کامظاہرہ کریں گے۔بصارت سے محروم حافظ محمدریحان ، عالمیت کا کورس کرنے والے محمداورقوت...

مسلم بچے وکالت کے پیشہ میں بھی قسمت آزمائیں:ایڈوکیٹ ہمام احمد صدیقی

ہمام احمد صدیقی سلطانپور کے رہائشی دہلی میں مقیم سپریم کورٹ کے کامیاب وکیل ہیں۔دہشت گردی سے جڑے بیشمار مقدمات کی آپ نے کامیاب پیروی کی ہے ۔معیشت اکیڈمی اسکول آف جرنلزم کے طالب علم سفیان خان نے سلطان پور میں قیام کے دوران موصوف کا انٹرویو کیاجسے افادہ عام کی خاطر...

پاکستان کےسینئر بیوروکریٹ کالم نگار اوریا مقبول جان کے ساتھ خصوصی انٹرویو

انٹرویو: جمال عبداللہ عثمان اوریا مقبول جان کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ کالم نگار، ڈرامہ نگار، شاعر اور سابق بیوروکریٹ۔ کیریئر کا آغاز تدریس سے کیا۔ سول سروس کے امتحان میں کامیابی کے بعد طویل عرصہ بلوچستان میں خدمات انجام دیں۔ مجسٹریٹ بھی رہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے...

بابری مسجد مقدمہ کے نام پر 60  لاکھ روپئے کی جعلسازی،ایڈوکیٹ اعجاز مقبول پرغبن کا الزام

بابری مسجد مقدمہ کے نام پر 60 لاکھ روپئے کی جعلسازی،ایڈوکیٹ اعجاز مقبول پرغبن کا الزام

مقدمہ کے وکیل راجیو دھون کو فیس دینے والی جمعیۃ علماء ہند بھی خاموش،ایڈوکیٹ ارشاد حنیف نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا نئی دہلی: ’’ایڈوکیٹ اعجاز مقبول نےبابری مسجدمقدمہ میں راجیو دھون کو فیس دینے کے نام پر جمعیۃ علماء ہند سے 60 لاکھ روپئے کی رقم جعلسازی کےذریعہ وصولی...