
ڈاکٹر ابو التمش فیضی کا کلواممبرا کوبنیادی سہولیات سے مزین کرنے کا اعلان

صاف ستھرے کردار کے حامل عام آدمی پارٹی امیداوار کا کہنا ہے کہ علاقے کی بہتری کے لئے میری کامیابی انتہائی ضروری ہے
ممبرا(معیشت نیوز) ممبرا کلوا 149حلقہ انتخاب عام آدمی پارٹی کی جانب سےڈاکٹر ابو التمش فیضی امیدوار ہیں ۔انتہائی صاف ستھرے کردار کے حامل ڈاکٹر فیضی علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ اور پاپولیشن سائنٹسٹ ہیں۔جموں کشمیر میں محکمہ صحت عامہ کا ہیڈ رہنے کے ساتھ ساتھ آپ نے اقوام متحدہ میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔اپنے انتخابی منشور میں وہ کہتے ہیں ’’کوسہ ممبرا کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانا انتہائی ضروری ہے ۔میں یہ چاہتا ہوں کہ یہاں کاٹیج انڈسٹری کا قیام عمل میں آئے تاکہ گھریلو صنعت کو فروغ حاصل ہو۔اسی طرح معاشی بہتری کے ساتھ ڈرگس پر پولس اور عوام کے تعاون سے کنٹرول حاصل کرنا بھی انتہائی ضروری ہےیقیناً جب معاشی حالت بہتر ہوگی تو ڈرگس کے ساتھ ڈرگس مافیائوں پر بھی کنٹرول حاصل کیا جاسکے گا۔‘‘تعلیم کی بہتری پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ایک برس کے اندر اندر کوئی بھی بچہ اسکول کے باہر تعلیم سے محروم نہیں ہوگاانشاء اللہ۔وہیں۹ویں سے ۱۲ویں تک ڈراپ آئوٹس پرپابندی لگائی جائے گی اور اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ محض پیسہ کی وجہ سے کوئی تعلیم سے محروم نہ رہ پائے۔جبکہ گورنمنٹ کالج کے لئے پرپوژل بھیجا جائے گا اورعلی گڈھ مسلم یونیورسٹی کی برانچ سے متعلق جوتفصیلات ہنوز صیغہ راز میں ہیں اس سلسلے میں پیش رفت کیا جائے گا۔ساتھ ہی بہترین ایئر کنڈیشن لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اعلیٰ تعلیم کے لئے بچوں کو اخراجات کی فراہمی کرائی جائے گی‘‘۔صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جلد از جلد ہر وارڈ میں اربن ہیلتھ پوائنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔دوائیوں کی مفت فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔واٹر ہاربیسٹنگ کی جائے گی جبکہ حکومت کی مدد سے سولر سسٹم کا جال بچھایا جائے گا۔‘‘محکمہ بجلی کی من مانی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’بجلی کے غلط بل پر لگام لگایا جائے گا ،عوام کو اس وقت تک بل ادا نہیں کرنا ہوگا جب تک کہ سسٹم درست نہ کر لیا گیا ہو،اسی طرح ٹریفک کے مسئلہ کو بریج کے ذریعہ حل کیا جائے گا۔حکومتی فنڈ کے معاملات کو صاف وشفاف بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعہ نگرانی کا انتظام کیا جائے گا تاکہ شر پسندوں پر قابو پایا جاسکے اور علاقے کو محفوظ کیا جاسکے۔مسافروں کی سہولت کے لئے گھاٹ کوپر تک بی ای ایس ٹی کی بس سروس کا انتظام کیا جائے گاساتھ ہی ہر علاقے میں سٹیزن چارٹر لگایا جائے گا۔بس اسٹینڈ اور آٹو اسٹینڈ کے لئے بہتر جگہ کی فراہمی کی جائے گی جبکہ روز مرہ مسائل سننے کے لئے ہر وارڈ میں ایم ایل اے کانٹیکٹ پوائنٹ کا انتظام کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ محض میرا وعدہ نہیں ہے بلکہ دہلی میں ہم عملی طور پر برت کر اسے دکھا رہے ہیں۔