ممبرا(محمد عدنان)جامعہ سیدنا ابن عباس ممبرا شہرکاایک علمی ودینی ادارہ ہے۔ جامعہ کا قیام سلف دارالعلوم دیوبند و ندوۃ العلماء سے مشتق ہے۔ جامعہ کا تعلیمی مقصد “خذ ما صفاودع ما كدر” کے تحت ہے۔ جامعہ “القديم النافع والجديد الصالح ” کی مثال ہے۔ اسی طرح جامعہ میں ہر پندرہ روز میں اصلاح البیان کے نام سے انجمن منعقد ہوتی ہے جسکا مقصد ایسے افراد تیار کرنا ہے جو مسلمانوں کے درمیان سے اختلاف کو دور کریں ، اسلام کی صحیح تبلیغ کریں، اعلاء کلمۃ اللہ کےلئے اپنے آپ کو قربان کریں، زمانے کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔ انجمن اصلاح بیان 6 مہینے کی جہد مسلسل کے بعد قرب امتحان کی وجہ سے موقوف کردی گئی ہے، انجمن کی سب سے آخری کڑی 17 اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ اللہ جامعہ کی کوششوں کو قبول کرے۔آمین

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...