Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

زنا بالجبر اور قتل کے سات سال بعد نربھیا کے مجرموں کو پھانسی

by | Mar 20, 2020

Nirbhaya

نئی دہلی : ۲۰۱۲ کے زنا بالجبر اور قتل کے معروف واقعہ نربھیا کے مجرموں کو سات سال بعد آج آخر کار پھانسی کے تختہ پر لٹکا دیا گیا۔آج صبح ساڑھے پانچ بجے چاروںمجرموں مکیش سنگھ، پون گپتا، ونے شرما اوراکشے کمار سنگھ کو تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا اور اس کے بعد وہاں کے ڈاکٹروں نےان کی موت کی تصدیق کر دی جس کے بعد ان کی لاشوں کو قانون کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لئے دین دیال اپادھیائے اسپتال بھیج دیا گیا۔
تہاڑجیل میں صبح ساڑھے تین بجے چاروں مجرموں کوجگایا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق کوئی بھی صحیح طرح سویا ہوانہیں تھا۔ جگانےکے بعدچاروں کو نہانے کے لئے کہا گیا۔ چار بجے جلاد سندیپ گوئل جیل پہنچے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے سے پھانسی کی رسی کے بکسے لائے گئے ۔ مجرموں کو ان کی آخری خواہش کے مطابق انہیں پوجا پاٹھ کرنے دیا گیا اور اس کے لئے پنڈت کا انتظام بھی کیا گیا تھا ۔

اس کے بعد مجرموں کو ناشتہ کرنے کے لئے کہا گیا۔اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ جیل پہنچے اور چاروں سے پھر ان کی آخری خواہش پوچھی گئی اورپھر ان کی طبی جانچ کی گئی اور پھر ان کو کالے کپڑے پہنائے گئے۔اس کے بعد ڈی جی جیل، جیل سپرنٹنڈنٹ ، تین ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ ، دو ڈاکٹر ، ضلع افسر اور پنڈت کی موجودگی میں چاروں کو پھانسی دے دی گئی ۔
واضح رہے کل دیر رات سپریم کورٹ نے پون گپتا کی عرضی خارج کر دی تھی ۔ پون گپتانے پھانسی پر روک لگانے کی عرضی داخل کی تھی ۔ جسٹس آر بھانومتی کی بینچ نے اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو اس عرضی میں پھانسی روکنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔پھانسی کے بعد نربھیا کی والدہ آشا دیوی نے کہا ہے کہ آج ان کی بیٹی کو انصاف مل گیا ہے ۔ واضح رہے لگاتار قانونی داؤ پینچ کے بعد آج ان مجرموںکو سزامل پائی ۔ ان چاروں کی پھانسی کوکئی مرتبہ ٹالا گیا کیونکہ ہر مرتبہ کوئی نئی عرضی سامنے آجاتی تھی ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...