Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کورونا وائرس کی جانچ کے لئے اے ایم یو نے ایک اور مشین خریدنے کا فیصلہ کیا

by | Mar 24, 2020

AMU

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کووِڈ- 19 (کورونا وائرس) کی جانچ کے لئے 35؍ لاکھ روپے مالیت کی ایک اور مشین خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی جلد تشخیص کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔
یونیورسٹی کے پاس جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں پہلے سے ہی ایک مشین موجود ہے جو ایک دن میں 60 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نئی مشین کی مدد سے جے این ایم سی میں ایک دن میں 120 ؍ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ نوئیڈا، آگرہ اور آس پاس کے دیگر مقامات سے ٹیسٹ کے نمونوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث ایک اور مشین خریدنے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
دریں اثناء ، حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق، وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے سبھی ملازمین اور طلبہ سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے، اور صرف لازمی خدمات میں شامل ملازمین کو ہی ڈیوٹی پر بلایا جارہا ہے۔ لائبریری کے ریڈنگ ہالوں اور ریسرچ لیبارٹریوں کو بند کئے جانے کے بعد کیمپس میں چہل پہل ٹھپ ہے اور اقامتی ہالوں میں 13000؍میں سے صرف 4500 ؍طلبہ موجود ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...