Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چین نے کورونا کو چھپایا،تحقیقات کروائی جائے : امریکہ

by | Mar 26, 2020

America China blame game on CORONA

نیویارک : کورونا وائرس پر امریکہ اور چین کے مابین ایک بار پھر لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے چین پر الزام لگایا ہے کہ ووہان میں جب کورونا وائرس کی وبا پھیلی تو چین نے فوری طور پر امریکہ اور دوسرے ملکوں کو اس سے متعلق آگاہ نہیں کیا تا کہ اس کا بروقت تدارک  کیا جا سکتا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی الزام لگایا ہے کہ چین نے ووہان میں وائرس شروع ہونے کے معاملے کو پوشیدہ  رکھا۔
دوسری جانب، بعض امریکی سینیٹرز نے چین کے خلاف کورونا وائرس کےاثرات کو  پوشیدہ رکھنے کے ممکنہ جواز پر تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے برعکس چینی وزارت خارجہ نے امریکی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے  کہ یہ چور مچائے شور والی بات ہے ، امریکہ اور دوسرے ملکوں کو اس وائرس کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا  تھا ۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ بیس مارچ سے اپنے اداروں پر دباو ڈال رہا ہے کہ وہ وائرس پھیلنے کا الزام چین پر لگائیں۔
امریکہ نے یہ بھی کہا ہے کہ چین روس اور ایران ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...