Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایرانی انٹیلی جنس اہلکار ترکی میں ایرانی اپوزیشن رہ نما کے قتل میں ملوث

by | Mar 30, 2020

Iranian Intelligence
استنبول : (ایجنسی) ترکی کے دو سینیر عہدیداروں نے بتایا ہے کہ گذشتہ برس نومبر میں استنبول میں قائم ایرانی قونصل خانے میں موجود انٹیلی جنس اہلکاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی عسکری اور سیاسی قیادت پر نکتہ چینی کرنے والے ایک نوجوان رہ نما کے قتل کی ترغیب دی تھی۔

خیال رہے کہ ایرانی اپوزیشن رہ نما مسعود مولوی وردنجانی کو 14 نومبر 2019ء کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ مسعود اپنے قتل سے ایک سال قبل ایران چھوڑ کر ترکی آگئے تھے۔

ترک عہدیداروں کا کہنا ہےکہ پولیس کی طرف سے ورد نجانی کےقتل کی رپورٹ دو ہفتے قبل جاری کی گئی ہے۔ مقتول ایرانی رہ نما ایرانی وزارت دفاع میں سائبر سیکیورٹی کےشعبے میں کام کرچکا ہے۔ایرانی حکومت پر تنقید کے بعد وہ ایران سے ترکی آگیا تھا۔

پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق ورد نجانی نے اپنے قتل سے تین ماہ قبل اگست 2019ء کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اس نے ایرانی پاسداران انقلاب پر تقنید کی تھی۔

اس نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ایران کے کرپٹ مافی لیڈر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ اس نے مزید لکھا کہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک میں ایران میں کرپٹ لیڈر کا خاتمہ نہ دیکھ لوں۔

ترک عہدیداروں کی طرف سے رائٹرز کو دیے گئے بیان پر ایرانی قونصل خانے کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...