Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تبلیغی جماعتوں کے رابطے میں آنے والوں کا جنگی سطح پر پتہ لگایا جائے: مرکزی حکومت

by | Apr 1, 2020

تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد صاحب

تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد صاحب

کابینی سکریٹری راجیو گوبا نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرلوں کے ساتھ آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا
نئی دہلی: مرکز نے تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام خطوں سے کہا ہے کہ تبلیغی جماعتوں کے ملک کے مختلف حصوں میں جا کر لوگوں سے ملنے کی وجہ سے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن کو روکنے کی کوششوں کو ٹھیس لگ سکتی ہے اس لئے ان کا پتہ لگانے کے لئے جنگی سطح پر مہم شروع کی جانی چاہیے۔ کابینی سکریٹری راجیو گوبا نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرلوں کے ساتھ آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہاں نظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز میں ایک تقریب میں بڑی تعداد میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے حصہ لینے اور بعد میں بہت سے لوگوں کے مختلف ریاستوں میں جانے کے انکشاف کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ملک میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کی جا نے والی کوششوں کو ٹھیس لگ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کو ان تبلیغی جماعتوں کی شناخت کرکے ان سے ملنے والے لوگوں کا جنگی سطح پر پتہ لگانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت میں شامل ہونے والے غیر ملکیوں نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں اور تبلیغی جماعتوں کو منظم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کریں۔ کابینی سکریٹری نے ریاستوں سے کہا کہ وہ اگلے ہفتے تک وزیر اعظم غریب بہبود منصوبہ بندی کو لاگو کریں۔ اس کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو نقد رقم دی جائے گی اور یہ عمل اس طرح سے مکمل کیا جانا چاہیے کہ باہمی سماجی فاصلے قائم رکھے جائیں۔
اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن مؤثر طریقے سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ ریاستوں سے کہا گیا کہ وہ ایک دوسرے کے یہاں سے مال کی ڈھلائی یقینی بنائیں لیکن اس میں بھی سوشل فاصلے بنائے رکھنے پر زور دے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور سپلائی چین کو کسی بھی صورت میں ٹوٹنے نہیں دیا جانا چاہیے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...