Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر اسد اللہ خان اعزاز سے سرفراز

by | Apr 1, 2020

Prof Asad Ullah Khan

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انٹر ڈسپلینری بایو ٹیکنالوجی یونٹ کے کوآر ڈی نیٹر پروفیسر اسد اللہ خاں کو بایوٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں خدمات کے پیش نظرشری اوم پرکاش بھسین فائونڈیشن کے ۲۰۱۹ء کے باوقار شری اوم پرکاش بھسین ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز بایو ٹیکنالوجی کے علاوہ ایگریکلچرل سائنس، الیکٹرانکس، انجینئرنگ اور میڈیکل سائنس کے میدان میں سائنس دانوں کی نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے۔
ملک کے کئی ممتاز سائنس دانوں کو اس ایوارڈ سے سرفراز کیا جا چکا ہے جن میں اے پی جے عبد الکلام، ایم ایس سوامی ناتھن اور کے جی مینن شامل ہیں۔ پروفیسر اسد اللہ خان اس اعزاز کو حاصل کرنے والے یونیورسٹی کے اولین استاذ ہیں، اس سے قبل یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور معروف سائنس داں پروفیسر عبید صدیقی کو اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطارق منصور نے اس گرانقدر کامیابی پر پروفیسر خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر خان کو ملنے والا یہ اعزاز یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز انہیں جراثیم مخالف مناعت اور جراثیم کی متعدی حیاتیات کے سلسلے میں ان کی تحقیق کے لیے دیا گیا ہے۔
اس اعزاز کے تحت پروفیسر خان کو آئندہ نومبر میں ایک لاکھ روپیہ نقد اور توصیفی سند کے ساتھ یادگاری نشان سے سرفراز کیا جائے گا۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...