Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لاک ڈاؤن میں 1400 کلومیٹر اسکوٹی چلا کر ’لخت جگر‘ کو گھر واپس لانے والی شیر دل ماں

by | Apr 10, 2020

Hyderabadi Muslim Tigress Mom 2

حیدرآباد: ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران پڑوس میں جانا بھی مشکل ہو رہا ہے، تلنگانہ کی ایک خاتون نے آندھرا پردیش میں پھنسے اپنے لخت جگر کو گھر واپس لانے کے لئے 1400 کلومیٹر سکوٹی چلائی۔ بودھن قصبہ کی اسکول ٹیچر رضیہ بیگم برقع پہن کر اپنے دو پہیے سے نکلیں اور تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ضلع نیلور تک سفر طے کر کے اپنے بیٹے کو واپس لائیں۔ اس کا بیٹا محمد نظام الدین تقریباً دو ہفتوں سے ضلع نیلور کے رحمت آباد میں پھنسا ہوا تھا۔
حیدرآباد کے ایک نجی کالج میں انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایئر (بارہویں جماعت) کا طالب علم نظام الدین اپنے سالانہ امتحان کے بعد اپنے دوست کے ساتھ رحمت آباد گیا تھا اور لاک ڈاؤن کے بعد تمام نقل و حمل کی سہولیات بند ہونے کے بعد وہ وہیں پھنس گیا۔ اس کے بعد رضیہ بیگم نے اپنے بیٹے کو واپس لانے کے لئے طویل سفر طے کرنے کا فیصلہ کیا۔
رضیہ ایک پرائمری اسکول میں ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس وی جے پال ریڈی سے رابطہ قائم کیا اور اجازت نامہ لے کر 6 اپریل کی صبح رحمت آباد کے لئے روانہ ہو گئیں۔ پولیس نے انہیں کئی بیریکیڈس اور چیک پوسٹوں پر روکا، لیکن انہوں نے اے سی پی کا خط دکھایا اور پھر پولیس افسران کو راضی کیا کہ وہ انہیں مزید سفر کرنے کی اجازت دیں۔

Hyderabadi Muslim Tigress Mom

دلچسپ بات یہ ہے کہ رضیہ بیگم کبھی اسکوٹی پر شہر سے باہر نہیں گئی تھیں، اس کے باوجود وہ گوگل میپ اور مقامی لوگوں کی مدد سے 700 کلومیٹر دور رحمت آباد پہنچنے میں کامیاب رہیں۔
رضیہ بیگم کا کہنا ہے ’’میں صرف کچھ دیر وقفے لینے کے لئے چیک پوسٹ پر ٹھہرتی اور پھر اپنے سفر پر نکل جاتی تھی۔‘‘ رضیہ بیگم کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ وہ اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر 7 اپریل کی شام گھر کے لئے روانہ ہوئیں اور اگلے دن گھر پہنچ گئیں۔
بظاہر تو یہ سفر بہت طویل تھا لیکن بیٹے کی محبت اور فکر نے ایک ماں کے لئے اس راستہ کو آسان بنا دیا۔ رضیہ بیگم کہتی ہیں، ’’اگر آپ پرعزم ہیں تو پھر آپ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...