علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں مغربی اترپردیش کے مریضوں کی کووِڈ-19 (کورونا وائرس) کی جانچ مفت میں کی جارہی ہے ۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس سلسلہ میں کہا ’’جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ابھی تک مجموعی طور سے 1659 مفت ٹسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 70؍نمونوں کو کووِڈ-19 کے لئے مثبت پایا گیا ہے‘‘۔ انھوں نے مزید کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کئے گئے 123 ٹسٹ میں سے کوئی بھی کیس مثبت نہیں پایا گیا ہے ۔
ابھی تک نوئیڈا سے 51، رامپور سے 7، ہاتھرس سے 4، متھرا اور بلند شہر سے دو دو اور مرادآباد، آگرہ، بدایوں اور علی گڑھ سے ایک ایک کیس مثبت پائے گئے ہیں ۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...