Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

الہ آباد کے مسلم محلوں میں صفائی ملازمین پر پھول برسائے گئے

by | Apr 14, 2020

Flower raining by Allahabad Muslims on Sanitation workers

الہ آباد : لاک ڈاؤن کے دوران  مسلم محلوں کی صفائی اور حفظان صحت کے کاموں میں خود کو وقف کر دینے والے کارکنان کو مسلم دانشوروں کی طرف سے اعزاز دیا جا رہا ہے ۔ الہ آ باد کے مسلم محلوں میں تعینات صفائی ملازمین کی مقامی آبادی کی طرف سے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ صفائی ملازمین کی گلپوشی کرکے ان کی غیر معمولی خدمات کا اعتراف کیا جا رہا ہے ۔

مسلم دانشورو ں کا کہنا ہے کہ صفائی ملازمین اس وقت سماج کو کورونا سے بچانے کے لئے اپنی جان کی بازی لگائے ہوئے ہیں ۔ کورونا کے اس پر آشوب دور میں اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر  گنجان آبادی میں صفائی کرنے  والے کارکنان کی خدمات کا اعتراف کم ہی کیا جا تا ہے ۔لیکن الہ آباد کے مسلم محلوں میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے صفائی ملازمین اور صحت کارکنان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں مسلم دانشوروں اور سماجی کارکنان کی طرف سے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ صفائی ملازمین اور ہیلتھ ورکروں  پر گلپوشی کر کے ان کی خدمات کا  اعتراف کیا گیا۔

علاقے کی کار پوریٹر ممتاز انصاری کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران صفائی ملازمین اور ہیلتھ ورکر  دن رات  اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔یہ کارکنان علاقے میں صفائی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو حفظان صحت کے بارے میں بھی عوام کو بیدار کر رہے ہیں ۔ شہر کے معروف سماجی کارکن پرویز اختر صفائی ملازمین کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ صفائی ملازمین اور ہیلتھ ورکروں کی دن رات مستعدی کا ہی نیتجہ ہے کہ الہ آباد  دوسرے اضلاع کے مقابلے  ابھی بھی کافی محفوظ تصور کیا جا رہا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران  سماجی کارکنان اور صفائی ملازمین کے درمیان بہترین تال میل بھی  دیکھنے کو مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ الہ آباد ضلع میں ابھی تک صرف  ایک کورونا کا مریض ملا ہے ۔ مقامی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ یہ تعداد کسی  بھی صورت میں بڑھنے نہ پائے۔اس کے لئے مسلم محلوں میں رہنے والے با شعور افراد مقامی انتظامیہ کا پورا تعاون کر رہے ہیں ۔خاص طور سے گنجان آبادی میں رہنے والے افراد صفائی ملازمین اور ہیلتھ ورکروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...