اے ایم یو کو 200 پی پی ای ،عطیہ میں موصول ہوئیں

200 PPE's Gifted by Lord’s Shepherd Foundation to JNMC Hospital, AMU

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ) کو کووِڈ-19 کی روک تھام کے لئے 200 پرسنل پروٹیکٹیو اِکوِپمنٹ کِٹ(پی پی ای) موصول ہوئی ہیں۔ یہ عطیہ لارڈز شیفرڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
جے این ایم سی ایچ کے پرنسپل پروفیسر شاہد اے صدیقی نے اس قابل ستائش عطیہ کے لئے شیفرڈ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں پی پی ای کی فراہمی ایک عظیم کارِ خیر ہے جس کے لئے پوری اے ایم یو برادری مشکور و ممنون ہے ۔ انھوں نے مس نیہا جوائس اور ان کے رفقائے کار آکاش مارٹن، شِکھا جوائس، اکشِت مارٹن، رینو جوائس اور انکت ماسیا کی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *