Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اے ایم یو کے فرزند نے کووِڈ-19 کی کفایتی ٹسٹنگ کِٹ تیار کی

by | Apr 18, 2020

AMU

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ایک سابق طالب علم نے کورونا وائرس (کووِڈ- 19) کی جانچ کے لئے ہندوستان کی اولین مقامی ٹسٹنگ کِٹ تیار کی ہے جو بہت کفایتی ہے اور 15؍منٹ سے کم وقت میں ہی جانچ کا درست نتیجہ بتادیتی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے سبھی ممالک سے کورونا وائرس کی ٹسٹنگ بڑھانے کی اپیل کی تھی۔
اے ایم یو کے بایوکیمسٹری شعبہ کے سابق طالب علم مسٹر ندیم رحمان (ڈائرکٹر، نیولائف کنسلٹنٹس اینڈ ڈسٹری بیوٹرس پرائیویٹ لمیٹیڈ، نئی دہلی) نے ملک کی پہلی اینٹی باڈی پر مبنی ٹسٹنگ کِٹ تیار کی ہے جس کی قیمت موجودہ وقت میں پانچ سو روپئے ہے ، جب کہ دیگر لیب کووِڈ-19 کی جانچ کے لئے تقریباً 4500 روپئے چارج کرتے ہیں۔ اس کفایتی ٹسٹنگ کِٹ سے ملک کی وسیع آبادی کو فائدہ پہونچے گا۔
ملک گیر تالا بندی کے دوران مسٹر رحمان کو حکومت ہند کے اہلکاروں نے نیو لائف کنسلٹنٹس اینڈ ڈسٹری بیوٹرس پرائیویٹ لمیٹیڈ لیب کو کھولنے کی اجازت دی جہاں انھوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مذکورہ ٹسٹنگ کِٹ کو تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
مسٹر ندیم رحمان نے بتایا کہ اس ٹسٹنگ کِٹ کو محض دو ہفتوں کے اندر تیار کیا گیا جسے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے اپنی منظوری دے دی ہے اور جلد ہی وسیع پیمانے پر اس کا پروڈکشن شروع ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا ’’ہم امید کرتے ہیں کہ ایک دن میں ایک لاکھ کِٹ تیار کرسکیں گے تاکہ بڑے پیمانے پر کووِڈ-19 کی ٹسٹنگ ہوسکے‘‘۔
حکومت اترپردیش اور آئی سی ایم آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر رحمان نے کہاکہ حکومت اور آئی سی ایم آر نے ان پر اور ان کی ٹیم پر اعتماد کیا یہ ہمارے لئے اعزاز و مسرت کی بات ہے۔ انھوں نے کہاکہ ٹسٹنگ کِٹ کے ایک سیٹ کی قیمت 500-600 روپئے ہوگی ، جس کے مزید کم ہونے کی امید ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس تیز رفتار ٹسٹنگ کِٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ مہنگی آر ٹی-پی سی آر ٹسٹنگ کِٹ کے مقابلے یہ بہت کفایتی ہے۔ اس سے ملک کی پیتھالوجی خدمات پر دباؤ بھی کافی کم ہوگا کیونکہ نئی کِٹ سے کووِڈ-19 کی جانچ اور شناخت میں تیزی آئے گی ۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ملک میں کووِڈ- 19 کی روک تھام کے محاذ پر مسٹر ندیم رحمان کی گرانقدر کاوش کو سراہتے ہوئے کہا’’ہمارے لئے یہ بات باعث فخر و مسرت ہے کہ اے ایم یو کے ایک فرزند نے کفایتی ٹسٹنگ کِٹ تیار کی جس کی بہت ضرورت تھی، کیونکہ ملک میں سخت احتیاطی تدابیر کے باوجود کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے‘‘۔
فیکلٹی آف لائف سائنسز کے ڈین پروفیسر قیوم حسین ، اے ایم یو سے بایوکیمسٹری میں بی ایس سی اور ایم ایس سی کرنے والے مسٹرندیم رحمان کے استاد رہے ہیں ۔ انھوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں اینٹی باڈی پر مبنی اوّلین ٹسٹنگ کِٹ کی ایجاد عوامی مفاد میں ایک عظیم کارنامہ اورایک بڑی انسانی خدمت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اے ایم یو اور اس کے فرزندان قائدانہ کردار نبھارہے ہیں۔ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کووِڈ-19 کے 2500 مفت ٹسٹ اب تک ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...